تازہ ترین
اسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گاتنظیمی مضبوطی کے مد نظر ارریہ ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ، میٹنگ میں مستقبل کے پروگرام کے لئے نئی حکمت عملی پر کیا گیاتبادلہ خیال ، بٹو یادو اور شکیب رضا کانگریس میں شاملدعوت و تبلیغ کے مخلص خادم اور بہار شوریٰ کے معزز رکن محمد شمشیر کا انتقال، دینی و سماجی حلقوں میں رنج و غم کی لہرآئی آئی ایم بودھ گیا میں بدھونومکس 2026 کا آغاز، اخلاقیات، رحم دلی اور پائیدار ترقی پر ملکی و غیر ملکی ماہرین کا اظہار خیال، 11 ممالک کے 96 اداروں کی شرکتایک صاحب کردار انسان تھے حاجی جمیل منظر: امیر شریعتجیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار کو ہی دیا جائے گاٹکٹ، اکھلیش یادو نے طے کیا سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہاے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں طلبہ کو سرکاری ملازمت کیلئے تیار کرنے کے موضوع پر اجلاس کا انعقاداے ایم یو کے اساتذہ اور ریزیڈنٹس کی’ نیپکون‘ میں شاندار کارکردگی
uttar pradesh

جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار کو ہی دیا جائے گاٹکٹ، اکھلیش یادو نے طے کیا سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ

(پی این این)
لکھنؤ:سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے تعلق سے کہا کہ اب بھی کئی ایسی سیٹیں ہیں، جہاں کانگریس جیت سکتی ہے۔ میٹنگ میں ان سیٹوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ سیٹوں کی تقسیم کا نہیں، بلکہ جیت کا ہے۔ جو امیدوار جہاں سے جیتنے کی پوزیشن میں ہوگا، وہ سیٹ اسی کے حصے میں جائے گی۔واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی 23، 24 اور 25 نومبر کو کانگریس کے ساتھ ہونے والی مجوزہ میٹنگ میں اسی معاملے پر گفتگو کرے گی۔ جو امیدوار جہاں بہتر پوزیشن میں ہوگا، وہ سیٹ اسی کے حصے میں جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ 2022 کے اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔سماجوادی پارٹی ان انتخابات میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس کی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر سیٹوں کی تقسیم کی تجویز پیش کر سکتی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بارہا یہ کہتے رہے ہیں کہ سیٹوں کی تقسیم میں تعداد اہم نہیں ہے، بلکہ جو امیدوار جہاں سے جیتنے کی پوزیشن میں ہوگا، وہ سیٹ اسی کے حصے میں جائے گی۔ سماجوادی پارٹی انتخاب میں صرف سیٹوں کی تعداد کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرنا چاہتی۔ہفتہ کے روز لکھنؤ میں واقع پارٹی دفتر میں اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے بوتھ سطح کے رہنماؤں سے ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب بوتھ جیتیں گے، تبھی حکومت بنے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتر پردیش کے عوام تیار ہیں اور جس دن انتخابات کا اعلان ہوگا، بی جے پی انتخاب ہار جائے گی۔
بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ حکومت میں زیادہ تر بدعنوانی پر مبنی منصوبے بنائے گئے ہیں اور یہ حکومت بدعنوانی کی ماہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے محض ایک نعرہ نہیں، بلکہ اب ایک جذبہ اور اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
اکھلیش نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لوگ اقتدار میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں گزشتہ 10 سال سے ایک ہی کرسی پر تعینات افسران کو ہٹانے کے لیے تمام اراکینِ اسمبلی کے دستخط کے ساتھ میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔وہیں، ایک کروڑ 27 لاکھ ہندوؤں کے ووٹ کاٹ دیے جانے سے متعلق بیان پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کے دباؤ کے بعد اب اس طرح کے بیانات کیوں نہیں آرہے ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ معلومات کہاں سے حاصل کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا، لاٹھی ہارے گی، لیپ ٹاپ جیتے گا۔
اس موقع پر کئی رہنماؤں نے بھی سماجوادی پارٹی کا دامن تھاما۔ ان میں سابق وزیر مملکت اور بی جے پی لیڈر اُتپل رائے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انل کسنا (لونی)، اودھیش چوہان، ونئے پرتاپ، ویریندر، عدنان، اشرف خان اور مہیش کمار ببلو نے بھی سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو لگ رہا ہے کہ کنول مرجھا گیا ہے، اسی لیے اب وہ رادھے رادھے کہنے لگے ہیں۔ رخصتی کے وقت بھی رادھے رادھے کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار عوام بی جے پی حکومت کی رخصتی کرنے والی ہے۔ ہمارے یہاں رخصتی کے وقت رادھے رادھے کہنے کی روایت ہے۔
اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور بی جے پی حکومت میں ان کے ساتھ کسی طرح کی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں