تازہ ترین
گنگوہ میں قتل کے بعد سیاسی طوفان ،گرفتاری کیلئے 3 دنوں کا الٹی میٹمعازمین حج و عمرہ کی تربیت انتہائی ضروریالائٹ جونیئر ہائی اسکول میں جشنِ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں مقابلہ نعت، تقریر اور کوئز کا انعقاداے ایم یو کے شعبہ علم الامراض میں ٹشو پروسیسنگ آرٹیفیکٹس کے موضوع پر توسیعی خطبہ کا اہتمامکیا اپنے ہی ملک میں ترنگا لہرانا جرم ہے؟:کجریوالگیانیش کمار کے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کا مارچعصمت دری کے الزام پر خواتین کمیشن سے ملا بی جے پی کا وفدگریٹر نوئیڈا میںشروع ہوئیں4نئے روٹس پر الیکٹرک بسیں
اتر پردیش

اے ایم یو کے شعبہ علم الامراض میں ٹشو پروسیسنگ آرٹیفیکٹس کے موضوع پر توسیعی خطبہ کا اہتمام

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ علم الامراض نے ”ٹشو پروسیسنگ آرٹیفیکٹس“ کے موضوع پر یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی، فیکلٹی آف میڈیسن کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ قادری کے توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا۔
ڈاکٹر قادری نے ٹشو کو محفوظ کرنے، انہیں سانچوں میں ڈھالنے اور باریک حصوں میں کاٹنے کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کی۔ مختلف کیسز کی مثالوں اور سلائیڈز کی مدد سے ڈاکٹر قادری نے بتایا کہ ٹشو کی تیاری کے دوران پیدا ہونے والی خامیاں کس طرح پیتھالوجیکل تبدیلیوں سے مشابہت اختیار کرسکتی ہیں یا انہیں چھپا سکتی ہیں۔ انہوں نے بیماری کی درست تشخیص کے لیے ان خامیوں کی صحیح شناخت کی اہمیت پر زور دیا۔شعبہ علم الامراض کے چیئرپرسن ڈاکٹر عطااللہ فہد نے مقرر کا خیرمقدم کیا اور طبِ یونانی اور جدید طب کے درمیان علمی تبادلے کی اہمیت اجاگر کی۔
نشست میں ڈاکٹر ایس ایم احمر، ڈاکٹر ندا سلطانہ، ڈاکٹر محسن مسعود، ڈاکٹر عشرت علی، عطیہ صمد اور فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے مختلف شعبوں کے ایم ڈی اسکالرز نے شرکت کی۔لیکچر کے اختتام پرباہمی تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ڈاکٹر فہد نے ڈاکٹر قادری کوسند توصیفی پیش کی۔

متعلقہ خبریں