سنبھل:الائٹ جونیئر ہائی اسکول سرائے ترین، سنبھل کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ؐؐ کے سلسلے میں مقابلہ نعت، تقریر اور سوال و جواب (کوئز) کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کا ماحول دینی و علمی جذبے سے معمور رہا۔
پروگرام حضرت الحاج ظفیر احمد لطیفی ؐ قبلہ کی سرپرستی اور عبدالغفار خان کامل جنیٹوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ حضرت علامہ و مولانا توصیف رضا مصباحی قبلہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔تقریب میں مہمانانِ ذی وقار کی حیثیت سے حضرت قاری محمد تنظیم اشرف رضوی قبلہ، حضرت قاری فیضان اشرف حامدی قبلہ، حضرت مولانا ابرار احمد مصباحی قبلہ اور حضرت مولانا محمد فاضل مصباحی نے شرکت کی۔ مہمانانِ اعزازی میں حضرت علامہ عالم رضا خان واسطی ، مفتی گلفام رضا برکاتی ، طاہر سلامی ، حاجی زبیر سیفی اور محمد امتیاز خان برکاتی شامل رہے۔مقابلہ نعت میں عائشہ نے پہلی، رانی نے دوسری اور رمشا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مقابلہ تقریر میں خدیجہ رضوی نے پہلی، نزیفہ رحمن برکاتی نے دوسری اور صبیحہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سوال و جواب کے مقابلے میں بھی بچوں نے پرجوش انداز میں حصہ لیا اور اپنی معلومات و ذہانت کا مظاہرہ کیا۔
مقابلوں کے فیصلے کے لیے حضرت مولانا ابرار مصباحی ، حضرت مولانا فاضل مصباحی سنبھلی اور نور عالم نور نے جج کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر نجم الحسن نجم برکاتی بھی موجود رہے۔تقریب میں وامق قمر برکاتی، محمد عمر خان برکاتی، حاجی محمد اقرار، ضیاء الرحمن برکاتی، شارق جیلانی، اخلاق سیفی، حاجی بشیر الدین، مولانا ابراہیم، حافظ اشتیاق، شاں عالم، ماسٹر عثمان نوشاہی، آفاق نوشاہی، مشکور ساجد، دلشاد شاد، نعیم الدین برکاتی، قاری غازی اشرف اور الائٹ جونیئر ہائی اسکول سرائے ترین سنبھل کے جملہ اسٹاف سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلبہ و طالبات میں نعت خوانی، تقریر اور دینی معلومات کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور سیرتِ نبوی ؐ سے وابستگی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
تقریب میں طلبہ کی بھرپور شرکت اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔پروگرام کی تفصیلات نمائندے کو ڈاکٹر شفیق الرحمن برکاتی نے فراہم کی ہیں۔
