#محاسبہ

دارالعلوم دیوبندمیں پارکنگ کی سہولیات ختم

دیوبند:عالمی شہرت یافتہ دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند نے ادارے کے احاطہ میں پارکنگ کی سہولیت کو ختم کردیاہے، جس کے سبب دارالعلوم دیوبند میں زیارت کے لیے دور دراز سے آنے والے لوگوں کواب کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ادارہ کی انتظامیہ نے چند بڑے اساتذہ کی گاڑیوںکو چھوڑ کر ہر قسم کی گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہیںاعظمی منزل احاطہ میںکھڑی گاڑیوں کے مالکان کو تین دن کے اندر اپنی گاڑیاں وہاں سے ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ گاڑیوں کو تین دن کے اندر نہ ہٹایا گیا تو انہیں لاوارث سمجھ کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 ا س سلسلہ میں ناظم دارالاقامہ کی جانب سے جاری نوٹس گیٹوں پر چسپاں کرکے دربانوں سے اس پر عمل کرانے اور مہمانوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے اور نہایت شائستگی و محبت سے گفتگو کرکے انہیں اس نئی پابندی کے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے باضابطہ اعلان جاری کرتے ہوئے ادارے کے اندر کسی بھی قسم کی گاڑی دوپہیہ و چار پہیہ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ یہ حکم مدرسہ میں زیر تعلیم طلبائ کے ساتھ ساتھ یہاں زیارت کے لیے آنے والے افراد پر بھی نافد ہوگا۔ جس کی وجہ سے اب دارالعلوم دیوبند دیکھنے کے لئے آنے والے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 دارالعلوم انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے بعد مہمانوں کو بھی اپنی گاڑیاں کسی اور جگہ کھڑی کرنی پڑیں گی ۔ بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ مدرسہ کے قریب ایسی کوئی دوسری جگہ نہیں ہے جہاں گاڑیاں کھڑی کی جا سکیں، جس سے پریشانی ہونا لازمی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے