#دلی این سی آر

بی ایس پی لیڈرمدن موہن ’آپ ‘میں ہوئے شامل

نئی دہلی: آج بی ایس پی کے ایک سینئر لیڈر آپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ اپنی بیوی سدیشوتی کے ساتھ AAP میں شامل ہوئے۔ انہوں نے آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی موجودگی میں رکنیت لی۔سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ بہوجن سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر مدن موہن جنہوں نے پالم اسمبلی سے الیکشن لڑا تھا اور 25 ہزار ووٹ حاصل کئے تھے، پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ مدن موہن اپنی بیوی سدیشوتی کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، جو دو بار کارپوریشن کونسلر رہ چکی ہیں۔سدیشوتی دو بار کارپوریشن کونسلر رہ چکی ہیں۔ ایک بار وہ 17 ہزار ووٹوں سے جیت گئیں۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ ان کی سیاسی تاریخ بہت مضبوط رہی ہے۔ سنجے سنگھ نے بتایا کہ مدن موہن جوگیندر سولنکی کی کوششوں سے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
نئے گروگرام کی 3 سڑکیں ہوں گی تعمیر

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے