تازہ ترین
بہار کےبرطرف امینوں نے حکومت کیخلاف کھولا مورچہ، ملازمت سے ہٹائے جانے پر امین مشتعل، احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی، ہڑتالی امینوں کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے اور ای-ماپی پورٹل پر ان کی شناختی آئی ڈی غیر فعال کرنے کے آمرانہ حکم پر نہیں رہیں گے خاموش: یونینانسانیت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آج سے شروع ہوگا3 روزہ تبلیغی اجتماع، ملک بھر کے نامور علمائے دین کریں گے شرکت،ڈی ایم اور ایس ایس پی نے تیاریوں کا لیا جائزہپولیس پر لگے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور قانون کے مطابق سخت کارروائی ضروری، مدھوبنی گولی باری معاملے پر جن سوراج کا شدید ردعمل،ریاستی سطح کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے کی ملاقات، یتیم بچوں کے مستقبل اور خاندان کی کفالت کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ اور سرکاری ملازمت کا مطالبہ11 نومبر کو منعقد ہونے والے ’’مدارس اسلامیہ کنونشن‘‘ کی تیاریوں کے جائزہ کے بعد اطمینان کا اظہاراتر پردیش انتخابات کے پیش نظر پرینکا گاندھی سرگرم، سیٹوں کی تقسیم کے معاملے میں کانگریس کی قیادت بھی انہی کے حوالےدیوبند: مولانا اعجاز اور کارڈرائیور کی سڑک حادثہ میں دردناک موتجامعہ عائشہ للبنات چھٹمل پور میں’’ایک شام اولیاء اللہ کے ساتھ‘کے عنوان سے پروقار اور روحانی مجلس کا انعقاد’نفرت کے بڑے سے بڑے اندھیروں کو مٹا سکتا ہےمحبت کا ایک چھوٹا سا چراغ ‘، میرٹھ میںچودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں جشن دیوالی اور رنگو لی کا شاندار انعقاد
Bihar

آئی جی نے ویشالی پولیس کی کارکردگی کالیا جائزہ،مختلف شاخوں کا کیا تفصیلی معائنہ

(پی این این)
حاجی پور:پولیس آئی سی (ہیڈکوارٹر) بہار پٹنہ اور ویشالی ضلع کے انچارج نوڈل افسر منوج کمار نے پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس، ویشالی سمیت مختلف شاخہ جاتی دفاتر کا تفصیلی معائنہ کیا اور پولیس کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ جائزہ اجلاس میں ضلع کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی او)، ڈی ایس پی، پولیس انسپکٹرز اور مختلف شاخوں کے انچارج افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران تمام شاخوں کی جانب سے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، پیش رفت رپورٹیں اور تفصیلی رپورٹیں پیش کی گئیں۔
ریکارڈز اور رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد آئی جی منوج کمار نے امن و امان کی بحالی، جرائم پر قابو پانے، زیر التوا مقدمات کے تصفیے، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ شفافیت، حساسیت اور دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنا کر عوام کو بروقت اور منصفانہ خدمات فراہم کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔ آئی جی نے کہا کہ قانون کی مؤثر عملداری، جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل کے فوری حل کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے، جس کے لیے تمام افسران کو پوری ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔