تازہ ترین
گنگوہ میں قتل کے بعد سیاسی طوفان ،گرفتاری کیلئے 3 دنوں کا الٹی میٹمعازمین حج و عمرہ کی تربیت انتہائی ضروریالائٹ جونیئر ہائی اسکول میں جشنِ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں مقابلہ نعت، تقریر اور کوئز کا انعقاداے ایم یو کے شعبہ علم الامراض میں ٹشو پروسیسنگ آرٹیفیکٹس کے موضوع پر توسیعی خطبہ کا اہتمامکیا اپنے ہی ملک میں ترنگا لہرانا جرم ہے؟:کجریوالگیانیش کمار کے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کا مارچعصمت دری کے الزام پر خواتین کمیشن سے ملا بی جے پی کا وفدگریٹر نوئیڈا میںشروع ہوئیں4نئے روٹس پر الیکٹرک بسیں
اتر پردیش

گنگوہ میں قتل کے بعد سیاسی طوفان ،گرفتاری کیلئے 3 دنوں کا الٹی میٹم

دیوبند:گنگوہ میں واقع ٹائر فیکٹری میں ہونے والی خونی لڑائی کے دوران ایک شخص کی موت ہوجانے کے معاملہ میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ۔بدھ کے روز ملزمان کی گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر بڑی تعداد میں لوگ گنگوہ کوتوالی پہنچ گئے ۔
کیرانہ کی ایم پی اقراء حسن اور ایم ایل اے ناہد حسن بھی گنگوہ کوتوالی پہنچ گئے اور انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی بعد ازاں وہ بھی ہڑتال پر بیٹھ گئے ۔رکن اسمبلی ناہید حسن نے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر احتجاج اور دھرنا ہڑتال تیز کرنے کی وارننگ دی ۔جس کے بعد پولیس افسران نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین دنوں کا وقت مانگا ہے ۔واضح ہوکہ گنگوہ کے قریبی گائوں کالر ہیڑی میں واقع ٹائر فیکٹر ی میں ہونے والی خونی لڑائی میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی اور ایک دوسرا نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا جس کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔اس واقعہ کے بعد یہ معاملہ مسلسل طول پکڑتا جارہاہے ۔اس واقعہ سے ناراض لوگوں نے ملزما ن کی گرفتاری کے مطالبہ کو لے کر گنگوہ کوتوالی کے سامنے احتجاج کیا ۔احتجاج شروع ہونے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے سہارنپور اور شاملی سے بھی بڑی تعداد میں لوگ پہنچ کر احتجاج میں شامل ہوگئے ۔اسی درمیان کیرانہ پارلیمانی حلقہ کی ایم پی اقراء حسن اور ان کے بھائی ایم ایل اے ناہید حسن بھی اپنے حمایتوں کے ساتھ کوتوالی پہنچ گئے ۔اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہڑتال پر بیٹھ گئے بعد ازاں دونوں لیڈران نے پولیس افسران سے ملاقات کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اس احتجاج کے دوران بھیڑ کو ہٹانے کے لئے پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کئے جانے کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں جس کے بعد ماحول مزید کشیدہ ہوگیا ۔کشیدہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ناہید حسن نے سخت تیور دکھاتے ہوئے پولیس کو وارننگ دی کہ اگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو گنگوہ کے ہر گھر سے لوگ احتجاج اور آندولن کے لئے سڑکوں پر آجائیں گے ۔
بعد ازاں پولیس افسران نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین دنوں کا وقت مانگنے کے بعد اقراء حسن اور ناہید حسن نے احتجاج کرنے والے افراد سے بات کی اور امن بنائے رکھنے کی اپیل کی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد گنگوہ اور آس پاس کے علاقوں کے باشندوں میں سخت ناراضگی ہے ۔

 

متعلقہ خبریں