تازہ ترین
’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ’اردو اشعار سے ہم زبان کیساتھ ادب، سلیقہ اور تربیت بھی سیکھتے ہیں‘میرٹھ میں سہ روزہ جشن سر سید کا مقابلہ بیت بازی سے شاندار اختتاماسلامیہ انٹر کالج دیوبند کی طالبہ صوفیہ ایک دن کے لئے پرنسپل بنائی گئیںپتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جوابسی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ضمانت، نیہا بورا بھی رہا،رات بھر حراست سے رہائی کے بعد نیہا نے قانون اور انتظامیہ پر اٹھائے سوال
انٹر نیشنل

ڈیجیٹل واچ ناکام،عازمین حج ہنوز پریشان،حج کمیٹی آف انڈیا پر لگے کروڑوں کے ڈیجیٹل گھڑی گھوٹالے کا الزام

(پی این این)
مکہ:سہولت کے نام پر دس ہزار روپے اضافی رقم وصولنے کے بعد بھی ہندوستانی عازمین حج کی پریشانیوں میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے۔ ان کی رہائش کولیکر طرح طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ ایک ہی کمرے میں 15-15 افراد کی رہائش، ٹوائلٹ کی گندگی وغیرہ وغیرہ کی شکایت ابھی ختم بھی نہیں ہوئی ہے کہ عازمین حج کو اب نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے 7 ہزار میں فراہم کی گئی ڈیجیٹل گھڑی اب ناکام ثابت ہورہی ہے۔ مکہ میں کئی عازمین حج ڈیجیٹل گھڑی کی خرابی کے شکار ہورہے ہیں۔ عازمین کے گم ہوجانے کی خبریں بھی عام ہیں۔ اس سلسلے میں کئی وڈیوز بھی وائرل ہورہے ہیں، جو ڈیجیٹل گھڑی کیخامیوں کا قصہ بیان کررہے ہیں۔
غورطلب ہے کہ عازمین کی سہولت اور تحفظ کے لئے انھیں ڈیجیٹل گھڑیاں فراہم کی گئی تھیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کا کہنا تھا کہ ان گھڑیوں سے عازمین کئی طرح کی پریشانیاں دور ہوں گی اور اگر کوئی عازم گم ہوجاتا ہے ، بھٹک جاتا ہے تو حج کمیٹی اسے ڈھونڈ نکالے گی۔ لیکن یہ گھڑیاں پورے طورپر ناکام ثابت ہورہی ہیں۔ عام شکایت یہ ہے کہ یہ گھڑی محض ایک گھنٹے تک چارج میں رہتی ہے اور پھر ڈسچارج ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی تکنیکی خامیاں اس گھڑی میں ہیں۔ عازمین کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ یہ ڈیجیٹل گھڑی بزرگوں اور خواتین کو بڑی تعداد میں دی گئی ہے۔ لیکن انھیں اس کی تربیت نہیں دی گئی ہے کہ کیسے اسے چلانا ہے۔ وہ اسے چلا بھی نہیں سکتے۔ غلط بٹن دب جانے سے یہ ڈیجیٹل گھڑی ہینگ کرجاتی ہے۔ ان کی پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے۔نتیجہ یہ ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے فراہم کی گئی گھڑی اب ایک بڑے گھوٹالے کا موضوع بن گئی ہے۔ممبئی سماج وادی پارٹی کے صدر ابوعاصم اعظمی کا کہنا ہے کہ یہ گھڑیاں جو محض ہزار ،1500 میں مل جائیں گی اسے 7ہزار میں عازمین کو فراہم کی گئیں۔ جو ایک بڑے گھوٹالے کا اشارہ کرتی ہیں۔ اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ کانگریس کے لیڈر نانا پٹولے کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل گھڑی گھوٹالہ حج کمیٹی کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے اس کی گہرائی سے جانچ ہونی چاہئے۔ ورنہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں لے جایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔