تازہ ترین
جامعہ رحمانی تعلیم و تربیت اور اصلاح و تزکیہ کا روشن مرکز، مولانا عبداللہ سالم چترویدی کی جامعہ رحمانی مونگیر آمد، طلبہ و اساتذہ سے خطاب،فکر و نظر ٹی وی اسٹوڈیو کا کیامعائنہسیمانچل کے تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ہمیں متحدہ طور پرکرنی ہوگی کوشش : منوج وشواشآفات سے ہونے والی اموات پرملے گادوگنا معاوضہ، ایسے معاملات میںاب 8لاکھ روپے دے گی ریاستی حکومت ،وزیراعلیٰ نے فصلوں اور مویشیوں کے نقصان پر امدادی رقم میں بھی کیا اضافہجعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری کا پردہ فاش، چاول مل میں چھاپے جارہے تھے جعلی نوٹ، چھاپہ ماری میں 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ بڑی مقدار میں برآمداذان اور بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت کا مطالبہ، مرزاپور سمیت متعدد دیہی علاقوں کے وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقاتایک ادیب، ناقد، افسانہ نگار کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان ہم سےہوگیا جدا :پروفیسر ارتضیٰ کریم، شعبہ اردو سی سی ایس یونیورسٹی میرٹھ میں ”صبا اکرام: تعزیتی جلسہ“ پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمانو ایوننگ کالج میںنئے یو جی کورسز کے ساتھ پی جی کورس بھی ہوں گےشروع : پروفیسر سید عین الحسنانجمن اسلام آلانا انگلش ہائی اسکول نے 130ویں ہیرس شیلڈ مسلسل تیسری مرتبہ درج کی جیت
اتر پردیش

قیامت کے دن دکھائی جائے گی ہماری زندگی کی ویڈیو ریکارڈنگ: خطیب محمد اقبال

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے جمعہ کے خطبہ میں حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنی زندگی کے اعمال پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نظام کے تحت اس کی پوری زندگی کی نگرانی اور ریکارڈنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی لمحہ ایسا نہیں جب انسان اللہ کی نگاہ اور فرشتوں کی نگرانی سے باہر ہو، اور قیامت کے دن اس کی پوری زندگی کا ریکارڈ اس کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ اپنے کسی عمل سے انکار نہیں کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ کراماً کاتبین ہمارے اعمال لکھتے ہیں، لیکن ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ فرشتوں کے کام اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کو دنیاوی پیمانوں سے نہیں ناپا جا سکتا۔ قرآن کریم کی سورۂ ق کی آیت 18 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وہ کوئی لفظ منہ سے نہیں نکالتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار ہوتا ہے۔
محمد اقبال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انسان دنیاوی مصروفیات میں اس قدر کھو گیا ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی کامیابی اور ہدایت کی آواز سنائی نہیں دیتی۔ انہوں نے حاضرین کو قیامت کی ہولناکیوں یاد دلاتے ہوئے سورۂ الحج کی آیات 1 اور 2 کا حوالہ دیا، جن میں قیامت کے زلزلے اور اس دن کی شدت کا ذکر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن ہر انسان کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا، اس لیے ضروری ہے کہ آج ہی سے اپنی زندگی کو نیک اعمال، عبادات اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے مطابق ڈھالا جائے تاکہ روزِ محشر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خطیب محمد اقبال نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنی اصلاح کرنے، نیک اعمال اختیار کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔