تازہ ترین
’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ’اردو اشعار سے ہم زبان کیساتھ ادب، سلیقہ اور تربیت بھی سیکھتے ہیں‘میرٹھ میں سہ روزہ جشن سر سید کا مقابلہ بیت بازی سے شاندار اختتاماسلامیہ انٹر کالج دیوبند کی طالبہ صوفیہ ایک دن کے لئے پرنسپل بنائی گئیںپتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جوابسی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ضمانت، نیہا بورا بھی رہا،رات بھر حراست سے رہائی کے بعد نیہا نے قانون اور انتظامیہ پر اٹھائے سوال
اتر پردیش

ضلع سہارنپور میں خصوصی ٹریفک مہم، نشے میں گاڑی چلانے والوں سمیت 137 افراد کے کاٹےگئے چالان

دیوبند:ضلع سہارنپور میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات پر قابو پانے اور شہری علاقوں میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے ٹریفک پولیس نے دو روزہ خصوصی مہم چلائی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سہارنپور کی ہدایت اور ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں گزشتہ رات 8 بجے سے 11 بجے تک ضلع کے تمام اہم ٹول پلازوں پر خصوصی چیکنگ مہم چلائی گئی۔
اس دوران شراب پی کر گاڑی چلانے (ڈرنک اینڈ ڈرائیو)، ترمیم شدہ سائلنسر، پریشر ہارن اور ہوٹر، ناقص نمبر پلیٹ، کم عمر ڈرائیوروں اور نو انٹری کے دوران بھاری گاڑیوں کے داخلے کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔
ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے سیّدی ماجرا، گنیش پور، کولکی اور سرساوہ ٹول پلازوں پر بیریئر لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔مہم کے دوران بریتھ اینالائزر کے ذریعے شراب پی کر گاڑی چلانے والے30 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسی طرح ترمیم شدہ سائلنسر، پریشر ہارن اور ہوٹر استعمال کرنے والے 34 افراد کے چالان کاٹ کر 3 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ پولیس نے ناقص اور قواعد کے خلاف نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے 101 گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 لاکھ25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ نو انٹری کے اوقات میں داخل ہونے والی 8 بھاری گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 137چالان کیے گئے اور 21 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔چیکنگ مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے ’’میٹ اینڈ گریٹ‘‘ پروگرام کے تحت اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں سے ملاقات بھی کی، ان کی خیریت دریافت کی اور درپیش مسائل کے فوری حل کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کی بھی مناسب تعداد تعینات رہی۔
عوامی آگاہی کے لیے چیکنگ مقامات پر لاؤڈ ہیلر کے ذریعے ٹریفک قوانین سے متعلق اعلانات بھی کیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شراب پی کر ہرگز گاڑی نہ چلائیں اور سڑکوں پر احتیاط برتیں۔ پولیس نے ٹرانسپورٹرز اور عوام کو یاد دہانی کرائی کہ ضلع سہارنپور میں نو انٹری کا وقت صبح ۶ بجے سے رات ۱۱ بجے تک مقرر ہے اور اس پر عمل کرنا لازمی ہے تاکہ ممکنہ سڑک حادثات کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔