تازہ ترین
محکمے سڑک کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے گھر پرچھاپے، پٹنہ سمیت 4 مقامات پر تلاشی، 10 لاکھ روپے نقد برآمدپٹنہ: ڈاک بنگلہ سے رُکن پورا تک چوڑی کی جائے گی سڑک ،توسیع کاری میں گرائی جائیں گی موریہ لوک اور کوتوالی تھانے کی دیواریںٹرین میں پیسے نہ دینے پر خواجہ سراؤں نے مسافرکو پیٹاجامعہ رحمانی کی علمی و دینی ساکھ کی حفاظت سب کی ذمہ داری، حضرت مولانا قاری سید حبیب احمد باندوی کی خانقاہ رحمانی، مونگیر حاضری، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی خطابسہرسہ کے میونسپل کمشنر پربھات جھا معطل، بغیرکسی ٹینڈر کے کرا دیئے 8 کروڑ روپے کے کامیوپی کے مذہبی اقدار کو کچلنے کی ہورہی ہے سازش، مذہبی توہین کرنے والوں کا اتر پردیش کی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، باگیشور دھام کے بہانے اکھلیش یادو کاریاستی حکومت پر حملہرابطہ مدارس کے اجلاس میں منظور قرار دادیں مدارس کے لئے انتہائی اہمغیر ملکی ایپ کے ذریعے حوالہ کاری کا کاروبار، ٹھکانے لگائی گئی کروڑوں روپے کی کالی کمائی ، 15 افراد پولیس کی گرفت میں
Bihar

سماجی ہم آہنگی ڈے کے طور پر منایا گیالالو یادو کا 79 واں یوم پیدائش

چھپرہ :سارن ضلع راشٹریہ جنتا دل نے پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے 79ویں یوم پیدائش کو سماجی ہم آہنگی ڈے کے طور پر منایا۔آر جے ڈی کے ضلع صدر سنیل رائے اور دیگر قائدین نے مشترکہ طور پر کیک کاٹا اور موجود کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی۔پارٹی کے ترجمان ہرے لال یادو نے کہا کہ کارکنوں نے اپنے لیڈر لالو پرساد کی لمبی زندگی کی خواہش کی اور متفقہ طور پر سارن لوک سبھا کی سابق امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ کا اپنے والد کو گردہ عطیہ کرنے اور زندگی دینے والی بیٹی بننے کے لیے شکریہ ادا کیا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسٹر یادو نے کہا کہ آر جے ڈی سپریمو لالو نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے محروم،استحصال زدہ،مظلوم، نظر انداز اور پسماندہ لوگوں کو پارلیمانی سیاست میں حصہ دے کر سیاست کے مرکزی دھارے میں لایا۔نتیجے کے طور پر وہ آج بھی بہار میں طاقت اور سیاست کا ایک مضبوط ستون بنے ہوئے ہیں۔اس موقع پر سینئر لیڈر رادھے کرشنا پرساد،خواتین صدر سندھیا رائے ، امرجیت رائے،دیو کمار پرساد،سریندر یادو،للیتا دیوی،نمیتا کماری، کملیش رائے ، نشانت کمار،بلیرام رائے،انیل رائے،منوہر یادو،اپیندر رائے،روبی کماری،سنیل رائے وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔