(پی این این)
دیوبند:مادر علمی دار العلوم دیوبند کے شعبہ کل رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے منعقدہ اجلاس پر علمی فکری و قلبی تاثرات کے عنوان سے مظفر نگر کی شاہ اسلامک اکیڈمی میں مظفرنگر فیض یافتہ گان دار العلوم کا ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا ۔جس کا آغاز قاری حفظ الرحمن نے تلاوت قرآن کریم سے کیا ۔جبکہ نعت رسول مولانا محمد حذیفہ مظاہری نے پیش کی۔صدار ت مولانا ڈاکٹر حکیم اشارت علی قاسمی نے کی۔
اس موقع پرجس کا فیض جہار دانگہ عالم میں پھیل رہا ہے اور ان شاء اللہ تاحد امکاں پھیلے گا ۔انہوں نے کہا دار العلوم دیوبند علم و فضل کا وہ عظیم مرکز ہے جوگزشتہ زاید از ڈیڑھ سو سال سے کتاب وسنت کی احیاء میں منہمک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نظام دار العلوم وانصرام دار العلوم تائید خداوندی سے رواں دواں ہے ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مفتی حکیم عبدالستار قاسمی نے کہا کہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی مجلس عاملہ کے زریعہ منظور کردہ پانچوں قرار داد انتہائی اہم ہیں ۔اہل مدارس کو ان قرار دادوں کو ہرزہ جاں بنا کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پروگرام کے کنوینر قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کہا کہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے ایک روز ہ کل ہند اجلاس میں مہتمم دارالعلوم دیوبند کا خطبہ صدارت اورصدر المدرسین کا خصوصی خطاب ملک کے موجودہ حالات میں اہل مدارس کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا دونوں حضرات عالم اسلام کی عبقری شخصیات کی حیثیت رکھتی ہیں جو مدارس اسلامیہ و ملت اسلامیہ کی نگہبان ہیں ۔
انہوں نے حاضرین مجلس کے سامنے ضلع سطح پر اہل مدارس کے لئے قانونی ایڈوائزری کمیٹی کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے ملک کے بعض علاقوں میں مدارس کے مالی تعاون کے لیے جاری کئے گئے انتہائی پیچیدہ اور مشکل شرایط پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے رابطہ کے مؤقر زمہ داران سے چھوٹے مدارس کی رہنمائی اور ان مدارس میں کام کرنے والے حضرات کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی۔ آخیر میں حضرات اکابر واساتذہ اور مدارس واہل مدارس ترقی و حفاظت کے لئے دعا کی گئی اور پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔شرکاء میں خاص طور پر مفتی عمران قاسمی، مولانا شاداب الٰہی قاسمی، مولانا عبد الرحمن اشرفی، قاری شوکت علی قاسمی شامل رہے۔
