تازہ ترین
بہار کےبرطرف امینوں نے حکومت کیخلاف کھولا مورچہ، ملازمت سے ہٹائے جانے پر امین مشتعل، احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی، ہڑتالی امینوں کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے اور ای-ماپی پورٹل پر ان کی شناختی آئی ڈی غیر فعال کرنے کے آمرانہ حکم پر نہیں رہیں گے خاموش: یونینانسانیت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آج سے شروع ہوگا3 روزہ تبلیغی اجتماع، ملک بھر کے نامور علمائے دین کریں گے شرکت،ڈی ایم اور ایس ایس پی نے تیاریوں کا لیا جائزہپولیس پر لگے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور قانون کے مطابق سخت کارروائی ضروری، مدھوبنی گولی باری معاملے پر جن سوراج کا شدید ردعمل،ریاستی سطح کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے کی ملاقات، یتیم بچوں کے مستقبل اور خاندان کی کفالت کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ اور سرکاری ملازمت کا مطالبہ11 نومبر کو منعقد ہونے والے ’’مدارس اسلامیہ کنونشن‘‘ کی تیاریوں کے جائزہ کے بعد اطمینان کا اظہاراتر پردیش انتخابات کے پیش نظر پرینکا گاندھی سرگرم، سیٹوں کی تقسیم کے معاملے میں کانگریس کی قیادت بھی انہی کے حوالےدیوبند: مولانا اعجاز اور کارڈرائیور کی سڑک حادثہ میں دردناک موتجامعہ عائشہ للبنات چھٹمل پور میں’’ایک شام اولیاء اللہ کے ساتھ‘کے عنوان سے پروقار اور روحانی مجلس کا انعقاد’نفرت کے بڑے سے بڑے اندھیروں کو مٹا سکتا ہےمحبت کا ایک چھوٹا سا چراغ ‘، میرٹھ میںچودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں جشن دیوالی اور رنگو لی کا شاندار انعقاد
دلی این سی آر

دہلی میں جاری پانی کے بحران کے خلاف مٹکا پھوڑ احتجاج!،پانی کا شدید بحران بی جے پی حکومت کی مکمل ناکامی کا نتیجہ:دیویندر یادو

دہلی جل بورڈ کے باہر منعقد مٹکا پھوڈ احتجاج میںکانگریس صدر سمیت متعدد لیڈورں نے شرکت کی ۔اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ہم ساتھیوں کے ساتھ لوگوں کی آواز اٹھائی اور دارالحکومت کے گہرے پانی کے بحران میں بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے راجدھانی میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر بی جے پی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لاکھوں لوگ پانی کی قلت، ٹینکرز پر بڑھتے ہوئے انحصار، اور زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح سے نبرد آزما ہیں، جب کہ حکومت پانی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں ناکام رہی ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کی قیادت میں کئی اہم منصوبے شروع کیے گئے تھے، جن میں سونیا وہار واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی شامل ہے، جو دارالحکومت کی پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر ضلع کانگریس صدر منگیش تیاگی، ایڈوکیٹ لوکیندر چودھری، ریاستی ترجمان نریندر سونی، نارائن دت سنوال، پردیپ رانا، شیام سسودیا، راجن پانڈے (بلاک صدر مکند پور)، کھیم چند سینی (بلاک صدر، کادی پور)، ونے تیاگی، انیل بنسیوال، امیت کمار، امیت کمار اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اور کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔عوام پانی کے ایک ایک قطرے کے لیے ترس رہے ہیں لیکن بی جے پی حکومت اس مسئلے پر توجہ دینے کے بجائے کھوکھلے پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔