تازہ ترین
ہائی کورٹ نے بہار کی خواتین کودی بڑی راحت، ذات سرٹیفکیٹ میں شوہر کا نام درج ہونے کے باوجودبھی ملے گا ریزرویشن کا فائدہگیاجی:بھروسہ مندڈرائیور ہی نکلا5 لاکھ کی لوٹ کا ماسٹر مائنڈ،3 گرفتار، چوتھا فرارگیاجی کے خطیب احمد بہار فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منتخبحاجی پور: ہدفی مداخلتی پروگرام کے تحت 3 روزہ ریفریشر ٹریننگ کا آغاز، تکنیکی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے پر زور، بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول کمیٹی اور بی وی ایچ اے کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقادسیتامڑھی:2758 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، 440 مکمل، 543 کروڑ روپے کی تخمینہ سے زیر تعمیر ماں سیتا میڈیکل کالج، کاياکلپ مہم کے تحت اسکولوں، اسپتالوں اور آنگن باڑی مراکز کی حالت بہتر بنانے کا کام جاریزمین پرناجائزقبضہ کرنے والوں کوبھیجو جیل، جنتادربار میں اراضی پر قبضے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حکماتر پردیش میں ہولناک سڑک حادثہ، تلک کی تقریب سے لوٹ رہی کارکی ٹریلر سے ٹکر،6 افراد ہلاک،2 بچے شدید زخمیمالیگاؤں کی ڈاکٹر ثانیہ خان کی تاریخی کامیابی پرکی گئی حوصلہ افزائی
دلی این سی آر

جامعہ کے4 طلبہ بجاج اسکالرشپ برائے خواتین کیلئے منتخب

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلایہ کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی چار طالبات بجاج آٹو لمٹیڈ کی پہل موقر روپا راہل بجاج اسکالر شپ برائے خواتین کے لیےمنتخب ہوئی ہیں۔ اس کا مقصداہم تکنیکی علوم میں ا نجیئرنگ کی تعلیم کو جاری رکھنے میں ہونہار طالبات کو بااختیار ب بنانا ہے۔اسکالرشپ پروگرام میں چار سال میں آٹھ لاکھ کی مالی اعا ت کی فراہمی اس کے ساتھ ساتھ صنعت کودیکھنے سمجھنے کے مواقع،مینٹورنگ کے مواقع،ز ندگی کی مہارتوں کی تربیت اور مینوفیچکرنگ ٹکنالوجی کو سمجھنا شامل ہے۔یہ پہل ہندوستان کی مینوفیکچرنگ اور متعلقہ شعبوں میں خواتین ماہرین کی شرکت کو مضبوطی فراہم کر انا چاہتی ہے۔ درج ذیل طالبات نے انتہائی مقابلہ جاتی اور باوقار اسکالرشپ حاصل کی ہے: ایک۔ادیبہ فاطمہ،ڈپارٹمنٹ آف الیکٹریکل ا نجینئرنگ۔ چھتیس ہزار چھپن روپے دو۔ صوفیہ ا نصاری،ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس (وی ایل ایس آئی ڈیزائن اینڈ ٹکنالوجی) ایک لاکھ باو ہزار آٹھ سو پچھہترروپے۔ تین۔ ہباصالحہ ،ڈپارٹمنٹ آف میکانیکل انجینئرنگ۔پچاس ہزار سات سو پچیس روپے۔ چار۔ صوفیہ سید، ڈپارٹمنٹ آف الیکٹریکل ا نجینئرنگ ۔ ا یس ہزار دوسو پچیس روپے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ سے طلبہ کا منتخب ہونا ،یو نیور سٹی کے فیکلٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں علمی فضیلت اور صلاحیتوں کے نشو ونما اور انہیں پروا ن چڑھانے کی مخلصا نہ کوششوں کا غماز ہے۔یونیورسٹی ا نتظامیہ منتخب طالبات کو مبارک باد دی ہے اورا ن کے علمی و پیشہ ورا نہ زندگی میں مزید کامیابیوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔