تازہ ترین
مالیگاؤں کی ڈاکٹر ثانیہ خان کی تاریخی کامیابی پرکی گئی حوصلہ افزائیقرآن کریم ابدی ہدایت و سعادت کا پیامبر اور امن و آشتی اور اخوت و انسانیت کا علمبردار: اصغر امام مہدیجالے:مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی طلبہ کی حوصلہ افزائی، دارالعلوم سبیل الفلاح میںتعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کالیا جائزہ، اساتذہ کو دیے اہم مشورے، دارالطعام کی زیر تعمیر عمارت کاکیا بھی معائنہبی جے پی کارکنوں نے نو منتخب ایم ایل سی ڈاکٹر راہل راج کا کیا استقبالناظم امارت شرعیہ کی عمر ہ سے واپسی پر امارت شرعیہ میں دعائیہ نشست منعقدطلبہ کیلئے خوداعتمادی ، محنت اور معاشرتی ذمہ داریوں کو سمجھنا ضروری ، تعلیم کے ساتھ ساتھ طالب علم کی ہونی چاہیے کردارسازی ،مدنی پبلک اسکول سنگرام میں منعقد حوصلہ افزائی تقریب سے مولانا سیدحسن اسجدمدنی کا خطابوقت بدلتے ہی بدل جاتا ہے تخت، اعظم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پرسخت برہم ہوئے اکھلیش یادو،برسراقتدار پارٹی کو بنایا نشانہاے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی میں بین الاقوامی تعلیمی میلے کا انعقاد، 14 اساتذہ ایوارڈ سے سرفراز
Bihar

بی جے پی کارکنوں نے نو منتخب ایم ایل سی ڈاکٹر راہل راج کا کیا استقبال

(پی این این)
ریول گنج :بلاک بی جے پی صدر اور 20 نکاتی چیئرمین دھرمیندر سنگھ چوہان کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے سارن ٹیچرس حلقہ سے نومنتخب قانون ساز کونسلر ڈاکٹر راہل راج کی رہائش گاہ پر پہنچ انہیں مبارکباد دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہیں شال،گلدستہ،گیتا اور مٹھائی سے نوازا گیا۔
اس موقع پر دھرمیندر چوہان نے بتایا کہ ڈاکٹر راہل راج کے ساتھ ان کا پرانا خاندانی اور سیاسی رشتہ ہے۔وہ پچھلے دس سالوں سے ریول گنج بلاک پرمکھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ 2001 میں پنچایت راج انتخابات کے بعد سے اپنے والد اور سابق پرمکھ بپن کمار سنگھ کے ساتھ بھی جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر راہل راج نے وزیر اعلی سمراٹ چودھری اور سابق مرکزی وزیر اور سارن کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڈی کی رہنمائی میں پارٹی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ریاستی بی جے پی صدر سنجے سراوگی اور وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے بھی ان کا استقبال کیا۔
انہوں نے ڈاکٹر راج کی جیت کا سہرا ان کی محنت،اساتذہ کے ساتھ اچھے تعلقات،سڑک سے لے کر سیکرٹریٹ تک اساتذہ کے لیے لڑنے اور سارن و چمپارن سے ملنے والی حمایت کو قرار دیا۔ انہیں مبارکباد دینے والوں میں گاما سنگھ،ددن سنگھ،روی بھوشن مشرا،پریا کانت کشواہا،منوج ترپاٹھی،شتروگھن پرساد،امیت کمار سنگھ،راکیش سنگھ،مہیش گپتا،گڈو تیواری،اکھلیشور سنگھ، سوشانت کمار،سدھیر سنگھ،انوپ یادیو سنگھ،انوکھا سنگھ، شتروگھن پرساد وغیرہ شامل تھے۔

 

متعلقہ خبریں