تازہ ترین
دہلی فسادات معاملے کے پانچ ملزمان بریآستانۂ عالیہ حضرت پیر مرتضیٰ شاہ قادریؒ پر روحانیت و عقیدت کا عظیم الشان اجتماعایم ایس ڈی ای نے 19 اداروں کو امتیازی مراکز برائے ہنرمندی کے طور پر کیاشامل”بھارت بھارتی‘‘کاعظیم الشان قومی تقریب کاانعقادہائی کورٹ نے بہار کی خواتین کودی بڑی راحت، ذات سرٹیفکیٹ میں شوہر کا نام درج ہونے کے باوجودبھی ملے گا ریزرویشن کا فائدہگیاجی:بھروسہ مندڈرائیور ہی نکلا5 لاکھ کی لوٹ کا ماسٹر مائنڈ،3 گرفتار، چوتھا فرارگیاجی کے خطیب احمد بہار فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منتخبحاجی پور: ہدفی مداخلتی پروگرام کے تحت 3 روزہ ریفریشر ٹریننگ کا آغاز، تکنیکی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے پر زور، بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول کمیٹی اور بی وی ایچ اے کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
دلی این سی آر

”بھارت بھارتی‘‘کاعظیم الشان قومی تقریب کاانعقاد

نئی دہلی: ملک کے پہلے نائب وزیرِاعظم اور مردِآہن بھارت رتن سردارولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یومِ پیدائش کے موقع پربھارت بھارتی دہلی کی جانب سے راجدھانی کے پنجابی باغ میں ایک شاندارقومی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ صاحب نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قومی یکجہتی،ملکی اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور قومی تعمیر کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔
دراصل یہ خاص تقریب شیاما پرساد مکھرجی مہیلا کالج ،پنجابی باغ میں منعقدہوئی،جس میں دہلی میں مقیم ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 1200سے زائدافراد اور 40 سابق فوجیوں نے اپنی اپنی روایتی پوشاکوں میں شرکت کرکے قومی یکجہتی اورثقافتی تنوع کی خوبصورت تصویر پیش کی۔
تقریب کا آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا، جسکے بعدقومی نغمہ ’وندے ماترم‘ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر این سی سی کیڈٹس نے وزیرِدفاع راجناتھ سنگھصاحب کو گارڈآف آنر پیش کیا۔ تقریب میں شریک تمام معززمہمانوں کی گلپوشی،شال اور یادگاری نشانات پیش کرکے عزت افزائی کی گئی۔
تقریب کے دوران وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ سردارولبھ بھائی پٹیل کے نزدیک قومی یکجہتی کامفہوم محض ریاستوں کاانضمام نہیں تھا، بلکہ سماج میں بھائی چارے،مساوات اورباہمی ہم آہنگی کا قیام بھی انکے تصورِ قومیت کابنیادی حصہ تھا۔
انکے یہ نظریات آج بھی’سب کا ساتھ، سب کاوکاس،سب کا وشواس اورسب کا پریاس‘ کے عزم میں نمایاں طور پر دکھائی دیتے ہیں۔راجناتھ سنگھ نے مزیدکہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کومستحکم بنیادیں فراہم کیں،لیکن ایک طویل عرصے تک انکی عظیم خدمات اور تاریخی ورثے کووہ مقام اوراعتراف نہیں مل سکاجسکے وہ مستحق تھے۔وزیرِاعظم نریندر مودی صاحب نے مجسمۂ اتحاد،قومی یومِ یکجہتی اورملک گیرتقریبات کے ذریعے سردارپٹیل کی خدمات کونئی شناخت اورمناسب وقارعطاکیا۔ انکے بقول، ’’سردارپٹیل کا احترام دراصل ہندوستان کا احترام ہے۔‘
‘وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ سردارپٹیل کے نزدیک عہدہ اوراقتدار سے زیادہ اہمیت ملک کی خدمت کوحاصل تھی۔انکاتصورتھاکہ ایک مضبوط اور خود کفیل ملک کی تعمیر کیلئے معاشی خودانحصاری اور نجی شعبے کی شراکت داری ناگزیرہے، وزیرِاعظم نریندرمودی کی قیادت میں ہندوستان نے اسی وژن کوآگے بڑھاتے ہوئے دفاعی پیداوار کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے۔ آج ہندوستان نہ صرف اپنی دفاعی ضروریات پوری کررہاہے بلکہ 100 سے زائدممالک کو دفاعی سازوسامان بھی برآمدکررہاہے۔
ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ بعض عناصر ملک میں اقتدارکی تبدیلی چاہتے ہیں،تاہم جمہوریت میں حکومتیں عوام کااعتمادحاصل کرکے اورعوامی رائے کی بنیادپرتشکیل پاتی ہیں، نہ کہ تشدداور انتشار کے ذریعے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کوچیلنج کرنے والوں کو سردارپٹیل کی تاریخ اورانکی قومی خدمات فراموش نہیں کرنی چاہئیں۔
تقریب میں بھارت بھارتی کے کارگزار صدر ونئے بھائی پترالے، آر ایس ایس دہلی پرانت کے سنگھ چالک ڈاکٹرانیل اگروال، بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ کمَل جیت سہراوت، رکنِ اسمبلی اوردہلی بھارت بھارتی کے رہنماکیلاش گنگوال، تنظیمی جنرل سکریٹری جگنناتھ کنج بہاری سمیت متعدد اہم شخصیات اسٹیج پرموجودتھیں۔
تقریب کی صدارت رکنِ اسمبلی کیلاش گنگوال نے کی۔ بھارت بھارتی کے سینئرعہدیداران میں الحاج محمدعرفان احمداور دھاراسنگھ،شیاماپرسادمکھرجی مہیلا کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نیلم گوئل، بھارت بھارتی کی پوری ٹیم اور دہلی حکومت کے تعاون سے یہ پروگرام کامیابی کیساتھ منعقد ہوا۔
تقریب کے دوران قومی یکجہتی، ملکی اتحاد وسالمیت، سماجی ہم آہنگی اور قومی تعمیر جیسے اہم موضوعات پر خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ دریں اثناء مختلف برادریوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے، جبکہ نوجوانوں کیساتھ خصوصی تبادلۂ خیال کا سیشن بھی منعقدہوا، جس میں ملکی ترقی اورقومی ذمہ داریوں کے حوالے سے خیالات کااظہار کیا گیا۔
تقریب کا اختتام قومی ترانے’جن گن من‘ کیساتھ ہوا۔ پروگرام کے انعقاد میں دہلی حکومت کی وزارتِ سیاحت اور محکمۂ ثقافت کابھی تعاون حاصل رہا۔ بعدازاں شرکاء نے اجتماعی طورپرپرتکلف ضیافت سے لطف اندوز ہوئے۔

متعلقہ خبریں