تازہ ترین
جمہوری نظام میں پُرامن احتجاج عوام کااختیار،چراغ پاسوان نے اپنے ہی اتحاد کے وزیر جیتن رام مانجھی کے بیان پرکیا جوابی حملہگیا جی:کلال اور عراقی کو ایک ہی ذات قرار دینے کا مطالبہبروقت مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم دوبارہ احتجاج کرنے پرہوں گے مجبور:سنگھرش سمیتی،ایس ڈی ایم ارریہ کی یقین دہانی پر شہر کے بنیادی مسائل کو لے کر 6 روزہ احتجاجی مظاہرہ ملتوینئی نسل کی اخلاقی و تعلیمی تربیت اساتذہ کی اولین ذمہ داری: قاری ذاکر حسین قاسمی،جمعیت علماء شہر و ضلع مظفر نگر کے تحت تنظیم ائمہ و علمائے مساجدکے زیرِ انتظام اجلاس کا انعقاد11 نومبر کو ’’ تعلیمی کانفرنس‘‘ و تقریب تقسیم انعامات,این سی آر میں نمو بھارت ٹرین پروجیکٹ کو منظوری ملنے کا امکاناحتجاج کے درمیان پولیس کی سخت کارروائی،20پر ایف آئی درجنریندر مودی نے ہٹلر کو بھی چھوڑ دیاہے پیچھے:کجریوال
بہار

کینسر سے بچاؤ کے لیے عوامی بیداری انتہائی ضروری : ڈاکٹر شازیہ ظفر

(پی این این)
سیتامڑھی:معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شازیہ ظفر نے کہا کہ منہ کا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ہندوستان میں ایک سنگین صحت کا بحران بنتا جا رہا ہے، جس کی بڑی وجہ تمباکو کا استعمال، گٹکا، پان مسالہ اور شراب نوشی ہے۔
ڈاکٹر شازیہ ظفر کہتی ہیں، “کینسر یقیناً ایک مہلک بیماری ہے، لیکن اگر اس کا بروقت پتہ چل جائے اور طرز زندگی کو بہتر بنایا جائے تو اس سے بچا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر منہ کا کینسر مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے۔ ہمیں صرف بیدار رہنے اور باقاعدگی سے چیک اپ کروانے کی ضرورت ہے۔”
ڈاکٹر شازیہ ظفر نے کہا کہ عام طور پر لوگ منہ کے کینسر کی کچھ ابتدائی علامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہ میں بار بار چھالے جو ٹھیک نہیں ہوتے، زبان یا ہونٹوں پر سفید یا سرخ دھبے، نگلنے میں دشواری، جبڑے میں اکڑن یا سوجن اور سانس کی مسلسل بدبو اس کی اہم علامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو سال میں کم از کم ایک بار دانتوں کا چیک اپ کروانا چاہیے۔ اگر کینسر ابتدائی مراحل میں جانچ میی آ جائے تو علاج زیادہ موثر اور آسان ہے۔
ڈاکٹر شازیہ ظفر نے منہ کے کینسر سے بچنے کے لیے تمباکو اور گٹکے کو مکمل طور پر ترک کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منہ کے کینسر کی بڑی وجہ ہے۔ اس کے استعمال سے خلیات غیر معمولی طور پر بڑھنے لگتے ہیں۔ انہوں نے شراب سے دور رہنے کا مشورہ دیا کیونکہ شراب اور تمباکو کے امتزاج سے کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے صحت مند کھانے، ہری سبزیاں، پھل، وٹامن سی سے بھرپور خوراک اور وافر مقدار میں پانی پینے کا مشورہ دیا، جس سے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
منہ کی صفائی نہ صرف دانتوں کے لیے بلکہ کینسر سے بچاؤ میں بھی مددگار ہے۔ دانتوں کا سالانہ چیک اپ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دانتوں اور مسوڑھوں میں کوئی غیر معمولی تبدیلی ہو تو فوری طور پر ماہر سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔