تازہ ترین
ضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایاتگیاجی:داروغہ کے بیٹوں پر فائرنگ کیس:پولیس کا ہاف انکاؤنٹر، 2 ملزمین زخمی، قتل کی سازش پر شکنجہسیکٹر لیول لیڈ انٹیلی جنس ایجنسی کا 52 ویں ایس ایس بی کیمپ ارریہ میں منعقدسعودی عرب میں چار ہزارعمرہ زائرین کے پھنسنے پر تشویش کااظہار ، شاہ اسلامک اکیڈمی مظفرنگر میںزائرین حج وعمرہ کی تربیت کی اہمیت وضرورت پر کتابچہ کا اجراءطلبا میں نئے افسانہ نگاروں کو پڑھنے اور جاننے کا ہونا چاہئےشوق :پروفیسر صغیر افراہیم،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اکیسویں صدی میں اردو افسانہ“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمیت کے گھر یتیموں کی سسکیوں کے درمیان لذیذ کھانے! کیا ہمارا ضمیر مر چکا ہے؟، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال کا میت کے گھر کھانے کی دعوت، یتیموں کے حقوق اور تیجہ، دسواں، چالیسواں جیسی رسومات پر اظہارِ خیال؛ اہلِ محلہ سے غم زدہ خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیلڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی دہلی آمد پر پُروقار شعری نشستریس کورس کی قدیم مسجد کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولیات کو کرایا جائےبحال،’ملا فری اِنڈیا‘ کہہ کر تشدد پھیلانے والے پر سخت کارروائی کا مفتی مکرم کا مطالبہ
uttar pradesh

سعودی عرب میں چار ہزارعمرہ زائرین کے پھنسنے پر تشویش کااظہار ، شاہ اسلامک اکیڈمی مظفرنگر میںزائرین حج وعمرہ کی تربیت کی اہمیت وضرورت پر کتابچہ کا اجراء

(پی این این)
دیوبند:مظفر نگر کے معروف علمی ادارہ شاہ ولی اللہ اسلامک اکیڈمی میں قائم زائرین حج وعمرہ تربیتی نظام سے وابستہ اراکین کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تقریباً 4000 ہزار معتمرین کے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت اکیڈمی کے بانی قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے کرتے ہوئے کہا کہ مختلف زرائع سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ اس وقت انڈین معتمرین کی بڑی تعداد مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں ایام سفر مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کاانتظام نہ ہو نے کی وجہ سے مشکل حالات سے دوچار ہیں جن میں خواتین وبچہ بھی شامل ہیں اور ان کو عمرہ کے سفر پر لیجانے والے ٹور آپریٹرز بے یارومددگار چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ معتمرین نے جن آئیر کمپنیوں کے جہازوں سے سفر کیاتھا اور ادائیگء عمرہ کے بعد ان سے ہی واپسی ہونی تھی مگر حکومتی پابندیوں کی وجہ سے واپسی مشکل ہوگئی ہے اس لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پریشان حال معتمرین کی جلد واپسی کے خصوصی انتظامات کریاور بلا تاخیر فوری ہیلپ لائن نمبر جاری کرے تاکہ معتمرین یا ان کے متعلقین حکومتی حکام سے رابطہ قائم کرسکیں ۔
میٹنگ میں سینئر قانون داں محبوب عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ یمن کے باغی عسکریت پسند حوثیوں کی طرف سے سعودی علاقوں پر خصوصاً ہوائی اڈوں پر ڈرون حملے کئے جارہے ہیں ایسی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی حکومت نے گزشتہ دو ہفتوں سے متعدد آئیر کمپنیوں کی بین الاقوامی پروازوں پر عارضی پابندی لگا ئی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہندوستانی معتمرین کو اس وقت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مشکل حالات کا سامنا ہے ایسے میں ٹور آپریٹرز کا معتمرین کو یوں بے یارومددگار چھوڑ کر فرار ہوجانے سے صورت حال اور سنگین ہوگئی ہے جس کا فوری حل انتہائی ضروری ہے ۔
میٹنگ میں مفتی حکیم عبدالستار قاسمی نے کہا کہ ٹور آپریٹرز کا معتمرین کو یوں بے یارومددگار چھوڑ کر فرار ہو جانا لائق مذمت ہے۔انہوں نے ٹور آپریٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔میٹنگ میں بزرگ شخصیت ماسٹر اختر خان نے کہا کہ سعودی حکام کو معتمرین کے ساتھ تعاون کا معاملہ کرنا چاہیے اور عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں ۔میٹنگ میں عازمین عمرہ سے اپیل کی گئی کہ مشرق وسطیٰ خصوصاً سعودی علاقوں میں کشیدگی کے مد نظر سفر کو احتیاط کے ساتھ اور منظم انتظامات کے ساتھ کریں۔ میٹنگ کے اخیر میں زائرین حج وعمرہ کی دینی اخلاقی اور روحانی تربیت کی اہمیت وضرورت پر ایک کتابچہ کا اجراء بھی عمل میں آیا اس کے بعد معتمرین کی جلد واپسی کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا اور میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔میٹنگ میں خاص طور پر ڈاکٹر لئیق احمد سعیدی، ڈاکٹر مکرم علی، قاری شوکت قاسمی، پرویز رسول، ساجد جیلانی ،حافظ شکیل احمد شامل رہے۔

متعلقہ خبریں