تازہ ترین
ضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایاتگیاجی:داروغہ کے بیٹوں پر فائرنگ کیس:پولیس کا ہاف انکاؤنٹر، 2 ملزمین زخمی، قتل کی سازش پر شکنجہسیکٹر لیول لیڈ انٹیلی جنس ایجنسی کا 52 ویں ایس ایس بی کیمپ ارریہ میں منعقدسعودی عرب میں چار ہزارعمرہ زائرین کے پھنسنے پر تشویش کااظہار ، شاہ اسلامک اکیڈمی مظفرنگر میںزائرین حج وعمرہ کی تربیت کی اہمیت وضرورت پر کتابچہ کا اجراءطلبا میں نئے افسانہ نگاروں کو پڑھنے اور جاننے کا ہونا چاہئےشوق :پروفیسر صغیر افراہیم،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اکیسویں صدی میں اردو افسانہ“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمیت کے گھر یتیموں کی سسکیوں کے درمیان لذیذ کھانے! کیا ہمارا ضمیر مر چکا ہے؟، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال کا میت کے گھر کھانے کی دعوت، یتیموں کے حقوق اور تیجہ، دسواں، چالیسواں جیسی رسومات پر اظہارِ خیال؛ اہلِ محلہ سے غم زدہ خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیلڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی دہلی آمد پر پُروقار شعری نشستریس کورس کی قدیم مسجد کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولیات کو کرایا جائےبحال،’ملا فری اِنڈیا‘ کہہ کر تشدد پھیلانے والے پر سخت کارروائی کا مفتی مکرم کا مطالبہ
دلی این سی آر

کئی چندہ چور خود ہیںحکومت کا حصہ ، اسی لیے حکومت انہیں بچانے میںہے مصروف:کجریوال

(پی این این)
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی جانب سے بھگوان شری رام مندر کے چندے کی چوری میں ملوث افراد کے سماجی بائیکاٹ کی اپیل کا اثر اب نظر آنے لگا ہے۔
رام بھکتوں نے چندہ چوروں کا سماجی بائیکاٹ شروع کر دیا ہے اور اس کی شروعات خود ایودھیا سے ہوئی ہے۔ ایودھیا بار ایسوسی ایشن نے نہ صرف چندہ چوروں کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ان افراد کے مقدمات بھی نہیں لڑے گی۔اروند کیجریوال نے ایودھیا بار ایسوسی ایشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ بار ایسوسی ایشن نے چندہ چوروں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت بے شرمی کے ساتھ رام مندر کے چندہ چوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کئی چندہ چور تو خود حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت انہیں بچانے میں مصروف ہے۔ اب پورے ملک کو چاہیے کہ چندہ چوروں اور ان کے معاونین کا سماجی بائیکاٹ کرے۔قابلِ ذکر ہے کہ رام مندر سے چندے کی مبینہ چوری سے دلبرداشتہ اروند کیجریوال گزشتہ جمعہ کو ایودھیا گئے تھے، جہاں انہوں نے بھگوان شری رام کے درشن کیے اور دعا کی کہ چندہ چوری کرنے والے گناہ گاروں کو ان کے کیے کی سزا ملے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ چندہ چوروں کا سماجی بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ لوگ چندہ چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے، کیونکہ اوپر سے لے کر نیچے تک سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ اگر وزیر اعظم نریندر مودی جی چمپت رائے کے سامنے اتنے بے بس ہیں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کون کس حد تک اس معاملے میں شامل ہے۔ تاہم میری سماج سے گزارش ہے کہ قانون اپنا کام کرے یا نہ کرے، ہم سب مل کر قانون سے اس کا کام کرائیں گے۔
بھگوان رام بھی ان لوگوں کو ان کے اعمال کی سزا دیں گے۔ اب پورے سماج کی ذمہ داری ہے کہ جتنے بھی چندہ چور، ان کے معاون یا حامی ہیں، ان سب کا سماجی بائیکاٹ شروع کیا جائے، ورنہ آپ بھی اس گناہ میں برابر کے شریک سمجھے جائیں گے۔ اروند کیجریوال نے مزید کہا تھا کہ جو لوگ رام کے نہ ہوئے، جنہوں نے بھگوان رام ہی کو لوٹ لیا، وہ آپ کے کیسے ہو سکتے ہیں؟ جنہوں نے رام کو نہیں چھوڑا، وہ ملک کو کیسے چھوڑیں گے؟ میں پورے ملک سے اپیل کرتا ہوں کہ یہ ایک دھرم یدھ ہے، جس کے لیے ہر شخص کو اٹھ کر کھڑا ہونا ہوگا اور اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔