تازہ ترین
ویشالی میں 16 ماہ کے دوران 444 سڑک حادثات، 464 افراد کی موتایس بی آئی کی خاتون افسر نے 7.96 کروڑ روپے کاکیا غبن، ای ڈی اور سی بی آئی کی تحقیقات میں بڑے انکشافات،سخت سزادینے کامطالبہبہار میں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کو منظوری، 12 ہزار افراد کو ملے گا روزگار، حکومت نے 1040 کروڑ روپے کئے فراہمیوپی میں سابق اگنی ویروں کو امتحان میں دی گئی چھوٹ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں بھرتی سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی تجویز کودی گئی منظوریعوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں اپنی ذمہ داری اداکرے حکومتدیوبند فلائی اوور پراندہناک حادثہ،4افراد کی موت، ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمیلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائیجنترمنتر نہیں پہنچ پائے مظاہرین،4ہزار سے زائد افراد حراست میں
دلی این سی آر

مجھے شہید سکھ دیو کالج آنے کے لیے بننا پڑا سی ایم: ریکھا گپتا

(پی این این)
نئی دہلی :دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج دہلی یونیورسٹی کے شہید سکھ دیو کالج آف بزنس اسٹڈیز کے 39ویں یوم تاسیس اور اورینٹیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے کہا کہ مجھے اس کالج میں آنے کے لیے وزیر اعلیٰ بننا پڑا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کالج میں 500 نئی نشستوں کے اضافے کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد طلباء کو معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ہے۔
اس سیشن میں زیر تعلیم طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں سکھدیو کالج میں پہلے نہیں آسکتا تھا کیونکہ یہاں صرف وہی طلباء آسکتے ہیں جنہوں نے 98 فیصد یا 100 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔ مجھے اس کالج میں آنے کے لئے وزیر اعلیٰ بننا پڑا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیمی کامیابیوں سے بالاتر ہو کر سوچیں۔ ریکھا گپتا نے کہا، ڈگری مکمل کرنا ہی واحد مقصد نہیں ہو سکتا۔ مقصد ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہونا چاہیے۔
کالج کی پرنسپل پونم ورما نے شہید سکھ دیو تھاپر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی ہمت اور قربانی کو یاد کیا۔ کالج کا نام تھاپر کے نام پر رکھا گیا ہے۔انہوں نے نئے طالب علموں سے کہا، “وہ صرف 23 سال کے تھے جب وہ شہید ہوئے، انہوں نے آزادی کے لیے جنگ لڑی، آپ کو بہترین اور نئے ہندوستان کے لیے لڑنا چاہیے۔”شہید سکھ دیو کالج آف بزنس اسٹڈیز دہلی یونیورسٹی کے اہم اداروں میں سے ایک ہے جو مینجمنٹ اور بزنس میں انڈرگریجویٹ کورسز پیش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔