تازہ ترین
گریٹر نوئیڈا میںانتظامیہ کاچلا بلڈوزر ،زمین کو تجاوزات سےکرایا گیا آزادآلودگی پر قابو پانے میں دہلی پانچ ریاستوں میں سب سے خراب مقام پر، بی جے پی حکومت کے دعوے بے نقاب: دیویندرشالیمار باغ میں جدید ترین ہنرمندی کے فروغ کاہوگامرکز قائمبہار اسمبلی میں پیش کیا جائےگا 20 ہزار کروڑ کا دوسرا ضمنی بجٹ، کئی محکموں کو ملے گی خطیر رقم،30 نومبر سے 4 دسمبر 2026 تک مجموعی طور پرمنعقد ہوگا 5 روزہ اجلاسشبّی عارفین شمسی نے گیاجی کانام کیا روشن، دبئی میں ٹی آئی ایف ایجوکیشن ایوارڈ 2026 سے ہوئے سرفراز،تعلیم، ثقافت اور سماجی خدمات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا عالمی اعترافسارن:جامعہ ہاجرہ میں عظیم الشان دستار بندی کا اہتمام ،10 طلبہ نے محض 13 ماہ میں مکمل کیا حفظ قرآن،علماء و معززین نے کی بچوں کی حوصلہ افزائی و اعزاز سے نوازاسرسید ڈے تقریب میں تعلیم، سماجی اصلاح اور قومی تعمیر کا پیغام، اے ایم یو ایلومنائی مگدھ چیپٹر نے منائی سرسید احمد خاں کی 209ویں سالگرہدارالعلوم وقف دیوبندکے مہتمم کی مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ آمد، اصلاحِ نیت پر فکر انگیز خطاب، مولانا شاہد عادل قاسمی کی دو تازہ تصانیف پیش
اتر پردیش

دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا ذات نہیں: ڈائریکٹر جامعہ طبیہ دیوبند

جامعہ طبیہ دیوبند

(پی این این)
دیوبند: جامعہ طبیہ دیوبند میں جموں و کشمیر کے پہلگام (Pahalgam) میں دہشت گرد حملے (Terror Attack) میں مرنے والے لوگوں کو موم بتیاں جلاکر خراج عقیدت پیش کیاگیا اور زخمیوں کی صحت کے لئے دعاءکی گئی۔ جامعہ طبیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انور سعید نے تعزیتی پروگرام میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے سیاحوں کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا ذات نہیں ہوتی۔ پہلگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سیاحوں کا قتل نہایت بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت ترین اقدامات کرے ۔ ڈاکٹر انور سعید نے ان بہادروں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر دیگر سیاحوں کی جان بچائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ جموں و کشمیر میں اعلیٰ ترین سطح پر سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرے کیونکہ وہاں کے زیادہ تر لوگوں کی معیشت سیاحت پر منحصر ہے۔

امن و امان ہی سے اعتماد اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ اس دوران جامعہ طبیہ دیوبند کے طاہر ہال میں تمام اسٹاف اور طلباءو طالبات نے موم بتیاں جلا کر جاں بحق ہونے والوں کو جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کالج کے سیکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے شہداءکے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر انیس احمد، نائب پرنسپل ڈاکٹر محمد فصیح، ڈاکٹر نکہت سجاد، ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی، ڈاکٹر محمد اعظم عثمانی، ڈاکٹر جاوید عالم، ڈاکٹر مزمل، جمشید انور، عامر سعیدی، پیر جی جاوید، ارون کمار، منوج کمار، سچن کمار، سنجے جندل اور دیگر طلباءو طالبات موجودرہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔