تازہ ترین
ضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایاتگیاجی:داروغہ کے بیٹوں پر فائرنگ کیس:پولیس کا ہاف انکاؤنٹر، 2 ملزمین زخمی، قتل کی سازش پر شکنجہسیکٹر لیول لیڈ انٹیلی جنس ایجنسی کا 52 ویں ایس ایس بی کیمپ ارریہ میں منعقدسعودی عرب میں چار ہزارعمرہ زائرین کے پھنسنے پر تشویش کااظہار ، شاہ اسلامک اکیڈمی مظفرنگر میںزائرین حج وعمرہ کی تربیت کی اہمیت وضرورت پر کتابچہ کا اجراءطلبا میں نئے افسانہ نگاروں کو پڑھنے اور جاننے کا ہونا چاہئےشوق :پروفیسر صغیر افراہیم،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اکیسویں صدی میں اردو افسانہ“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمیت کے گھر یتیموں کی سسکیوں کے درمیان لذیذ کھانے! کیا ہمارا ضمیر مر چکا ہے؟، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال کا میت کے گھر کھانے کی دعوت، یتیموں کے حقوق اور تیجہ، دسواں، چالیسواں جیسی رسومات پر اظہارِ خیال؛ اہلِ محلہ سے غم زدہ خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیلڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی دہلی آمد پر پُروقار شعری نشستریس کورس کی قدیم مسجد کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولیات کو کرایا جائےبحال،’ملا فری اِنڈیا‘ کہہ کر تشدد پھیلانے والے پر سخت کارروائی کا مفتی مکرم کا مطالبہ
دلی این سی آر

اردو اکادمی دہلی کے ’’ سمر کیمپ‘‘ میں محفلِ غزل اور داستان گوئی کی دلکش پیشکش

نئی دہلی:اردو اکادمی، دہلی کے زیرِ اہتمام اور محکمہ فن، ثقافت و السنہ، حکومتِ دہلی کے خصوصی تعاون سے 14 مئی تا 2 جون 2026 جاری ’’سمر کیمپ‘‘ میں چوتھی سے بارہویں جماعت تک کے تقریباً 230 طلبا سرگرمِ عمل ہیں۔ اس بامقصد پروگرام کے انعقاد میں دہلی سرکار، بالخصوص اکادمی کے چیئرمین اور وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ جناب کپل مشرا کے تعاون اور سرپرستی کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ اردو اکادمی، دہلی اس بھرپور تعاون پر حکومتِ دہلی اور جناب کپل مشرا کا تہہِ دل سے اظہارِ تشکر کرتی ہے۔سمر کیمپ کا مقصد نئی نسل میں اردو زبان و ادب سے دلچسپی پیدا کرنا، ان کی تخلیقی و فنی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انھیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ کیمپ میں خطاطی، غزل گائیکی، پینٹنگ، داستان گوئی، شخصیت سازی اور اردو زبان دانی جیسے مختلف موضوعات شامل ہیں، جن میں ماہر اساتذہ طلبا کو عملی و نظری تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ طلبا کو جونیئر اور سینئر زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ان کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نکھارا جا سکے۔طلبا اور والدین کی دلچسپی کے پیشِ نظر آج ایک خصوصی محفلِ غزل کا انعقاد کیا گیا، جس میں دہلی گھرانے کے معروف غزل گلوکار جناب غلام صابر نے اپنے فن کا دلکش مظاہرہ پیش کیا اور طلبا کی فرمائش پر مقبول غزلیں سنائیں۔ اس کے بعد داستان گو تسنیم اور آستھا نے ’’آدھا آدھا‘‘ اور ’’جنت کی سیر‘‘ کے عنوان سے دلچسپ داستانیں پیش کیں، جنھیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ بعد ازاں سمر کیمپ میں داستان گوئی سیکھنے والے چند طلبا نے بھی مختصر داستانیں پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر طلبا اور والدین نے اردو اکادمی، دہلی کی اس کاوش کو نہایت مفید اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام بچوں کی ذہنی و تخلیقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سمر کیمپ میں شریک طلبا نہ صرف اردو زبان و ادب سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں بلکہ فنونِ لطیفہ، اظہارِ خیال اور سماجی اقدار سے بھی عملی طور پر آشنا ہو رہے ہیں۔ اکادمی کی جانب سے تربیتی ماحول، نظم و ضبط اور بچوں کی سہولت کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث کیمپ میں طلبا کی دلچسپی روز بروز بڑھ رہی ہے۔سمر کیمپ کو طلبا اور والدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے طلبا کو ریفریشمنٹ اور ضروری تدریسی سامان مفت فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ اختتام پر شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔