تازہ ترین
یتیم خانہ اسلامیہ گیا نے پیش کی خدمت، ایثار اور انسان سازی کی روشن مثال، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے 109 سال:وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن سمیت اہم شخصیات کی شرکت، پانچ زبانوں میں طلبہ کی تقریروں نے حاصل کی توجہجامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں 40 روزہ تفہیم قرآن ورکشاپ کا آغاز14 سال بعد خاتون سپاہی کو 5سال کی قید, بڑی بدعنوانی معاملے میں عدالت نے سنایافیصلہ، 16.25 لاکھ روپے کا جرماعائدکھگڑیا کے ایس پی کیخلاف خواتین کمیشن میں معاملہ درج، آئی پی ایس افسر کو سمن جاری،کمیشن میںجلدحاضرہونے کی دی گئی ہدایت2 سال سے زائد عمر کے بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ نہ بننےسے والدین پریشانلکھنؤ میں اچھانک پلٹ گیا فارملین کیمیکل سے بھرا ٹینکر، رساؤ کے باعث آس پاس کے علاقوں میں کھانسی، خارش اور آنکھوں میں جلن کی شکایاتمدارس اسلامیہ کے تحفظ کیلئے خوف زدہ ہونے کے بجائے اختیار کی جائیں دعا، اصلاح اور ضروری احتیاطی تدابیر : حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانیمنھ میں جوتا ٹھونس دوں گا:ایم ایل اے، تاجرگرپوں کے درمیان تنازع حل کرانے پہنچے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہوئے برہم
Bihar

یتیم خانہ اسلامیہ گیا نے پیش کی خدمت، ایثار اور انسان سازی کی روشن مثال، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے 109 سال:وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن سمیت اہم شخصیات کی شرکت، پانچ زبانوں میں طلبہ کی تقریروں نے حاصل کی توجہ

(پی این این)
چیرکی (گیاجی): کسی ادارے کی عظمت کا اندازہ اس کی عمارتوں سے نہیں، بلکہ ان زندگیوں سے لگایا جاتا ہے جنہیں وہ سنوارتا ہے۔ یتیم خانہ اسلامیہ گیا، چیرکی، اسی خدمت، ایثار اور انسان سازی کی روایت کو 109 برس سے آگے بڑھا رہا ہے۔ یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے قائم اس ادارے نے اپنے 109ویں جشنِ یومِ تاسیس کے موقع پر ایک بار پھر یہ پیغام دیا کہ علم اور تربیت کے ذریعے محروم بچوں کو بھی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
اس موقع پر جلسۂ سیرت النبی ﷺ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں بہار سرکار کے وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت انجینئر محمد حسنین خان نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ محمد سونو نے قومی گیت پیش کیا، جبکہ محمد رضوان، محمد ذیشان اور محمد امروز نے ادارے کا ترانہ پیش کیا۔ محمد کاشف اور محمد ندیم نے نظم پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت طلبہ کی جانب سے اردو، ہندی، انگریزی، فارسی اور عربی میں تقاریر کی پیش کش رہی۔ محمد فیاض خان نے ہندی، محمد فرحان انصاری نے فارسی، محمد امروز نے انگریزی، محمد یوسف خان نے عربی اور محمد رضوان انصاری نے اردو میں تقریر پیش کی۔ ان تقاریر نے ادارے میں دی جانے والی تعلیم اور لسانی تربیت کی جھلک پیش کی۔ نظامت کے فرائض مولانا مظفر حسین مظاہری نے انجام دیے۔مہمانِ خصوصی وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن نے اپنے خطاب میں یتیم خانہ اسلامیہ گیا سے اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بزرگوں سے اس ادارے کے بارے میں کئی مرتبہ سن چکے ہیں۔ یہاں آکر انہیں خوشی ہوئی کہ ادارے میں یتیم بچوں کے ساتھ غیر یتیم بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے ادارے کے تعلیمی ماحول اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس کی ضرورتوں کے مطابق تعاون کے لیے وہ ہمیشہ تیار رہیں گے۔بارہ چٹی کی رکن اسمبلی جیوتی دیوی نے بھی ادارے کی خدمات کو قریب سے دیکھا اور کہا کہ یہاں آنے سے پہلے ان کا خیال تھا کہ صرف یتیم بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں، لیکن انہیں معلوم ہوا کہ غیر یتیم بچے بھی بڑی تعداد میں زیرِ تعلیم ہیں۔
محترمہ مدھو پیریا نے تعلیم کے فروغ کے لیے ادارے کی کوششوں کو سراہا، جبکہ چیرکی تھانہ کی انچارج محترمہ ٹونکل سنگھ نے طلبہ کو محنت، لگن اور بلند عزائم کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت کے ذریعے طلبہ بھی مختلف اہم عہدوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے ضرورت پڑنے پر ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔تقریب میں ادارے کے ایک سابق طالب علم پرویز صاحب نے اپنے تعلیمی دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے پہلے بہت شرارتی تھے، لیکن ادارے میں تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد ان کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی آئی۔
انہوں نے کہا کہ یتیم خانہ اسلامیہ گیا کی تربیت نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ آج وہ کرکٹ امپائر ہونے کے ساتھ سیاسی اور سماجی میدان میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا تجربہ اس بات کی مثال بن کر سامنے آیا کہ تعلیمی ادارے صرف کتابی علم ہی نہیں دیتے، بلکہ شخصیت سازی اور زندگی کو نئی سمت دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب میں وائس چانسلر مگدھ یونیورسٹی، سنجیو شیام سنگھ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ادارے کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن کو ادارے کے صدر انجینئر محمد حسنین خان نے اعزاز پیش کیا، جبکہ محترمہ مدھو پیریا اور محترمہ ٹونکل سنگھ سمیت دیگر شخصیات کی بھی پذیرائی کی گئی۔ قیو۔ایچ۔خاں ایوارڈ کا بھی ذکر کیا گیا۔مہمانوں کا استقبال ادارے کے سیکریٹری ڈاکٹر اقبال احمد خان اور ان کے فرزند اورنگزیب اقبال عنایتی نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظہر الحسن خان، رضوان خان، انجینئر محمد حسنین خان، جوائنٹ سیکریٹری منہاج الدین، ڈائریکٹر امیرالدین خان، ایڈمنسٹریٹر عبدالحمید، شمس تبریز خان، تیمیہ اقبال، انجینئر مجاہد خان، انتظامیہ کے دیگر اراکین، اساتذہ اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔
یتیم خانہ اسلامیہ گیا کا 109واں جشنِ یومِ تاسیس محض ایک سالانہ تقریب نہیں، بلکہ اس طویل تعلیمی و تربیتی سفر کی یاد دہانی بھی ہے جس میں نسل در نسل بچوں کو علم، کردار اور آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کیا جاتا رہا ہے۔ ادارے کی اصل کامیابی اسی میں ہے کہ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچے خود اعتمادی کے ساتھ زندگی میں اپنی شناخت قائم کریں اور معاشرے کے لیے مفید ثابت ہوں۔

 

 

متعلقہ خبریں