تازہ ترین
ہائبرڈ موڈ میں چلیں گی 5ویں جماعت تک کی کلاسزجامعہ رحمانی تعلیم و تربیت اور اصلاح و تزکیہ کا روشن مرکز، مولانا عبداللہ سالم چترویدی کی جامعہ رحمانی مونگیر آمد، طلبہ و اساتذہ سے خطاب،فکر و نظر ٹی وی اسٹوڈیو کا کیامعائنہسیمانچل کے تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ہمیں متحدہ طور پرکرنی ہوگی کوشش : منوج وشواشآفات سے ہونے والی اموات پرملے گادوگنا معاوضہ، ایسے معاملات میںاب 8لاکھ روپے دے گی ریاستی حکومت ،وزیراعلیٰ نے فصلوں اور مویشیوں کے نقصان پر امدادی رقم میں بھی کیا اضافہجعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری کا پردہ فاش، چاول مل میں چھاپے جارہے تھے جعلی نوٹ، چھاپہ ماری میں 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ بڑی مقدار میں برآمداذان اور بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت کا مطالبہ، مرزاپور سمیت متعدد دیہی علاقوں کے وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقاتایک ادیب، ناقد، افسانہ نگار کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان ہم سےہوگیا جدا :پروفیسر ارتضیٰ کریم، شعبہ اردو سی سی ایس یونیورسٹی میرٹھ میں ”صبا اکرام: تعزیتی جلسہ“ پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمانو ایوننگ کالج میںنئے یو جی کورسز کے ساتھ پی جی کورس بھی ہوں گےشروع : پروفیسر سید عین الحسن
دلی این سی آر

ہائبرڈ موڈ میں چلیں گی 5ویں جماعت تک کی کلاسز

نئی دہلی :دہلی میں بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار کو دیکھتے ہوئے، دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو ہائبرڈ موڈمیں گریڈ 5 تک کی کلاسیں چلانے کی ہدایت دی ہے۔ جاری کردہ یہ حکم، نظامت تعلیم کے تحت تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ نئی دہلی میونسپل کونسل (NDMC)، میونسپل کارپوریشن (MCD) اور دہلی کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت آنے والے اسکولوں پر لاگو ہوگا۔
ہدایت میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں پانچویں جماعت تک کو ہائبرڈ موڈ میں پڑھایا جائے گا۔ طلباء کے پاس اسکول جانے یا آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔ سرکلر کے مطابق، یہ فیصلہ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (CAQM) کے حکم کی تعمیل میں لیا گیا ہے جس میں دہلی-قومی دارالحکومت علاقہ (NCR) میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے تیسرے مرحلے کے تحت تمام اقدامات کو فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ CAQM نے جمعہ کو دہلی-این سی آر میں GRAP کے تیسرے مرحلے کو نافذ کیا۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے سمیر ایپ کے مطابق، ہفتہ کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 364 ریکارڈ کیا گیا، جو ‘انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے اسکول کے سربراہوں سے بھی کہا ہے کہ وہ والدین اور سرپرستوں کو اس انتظام کے بارے میں فوری طور پر مطلع کریں۔ مختلف اضلاع اور خطوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (DDEs) سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں کا دورہ کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہدایات پر آسانی سے عمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں