تازہ ترین
گیانیش کمار کے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کا مارچعصمت دری کے الزام پر خواتین کمیشن سے ملا بی جے پی کا وفدگریٹر نوئیڈا میںشروع ہوئیں4نئے روٹس پر الیکٹرک بسیںدہلی کے باشندوں کو رہائش فراہم کرنے کی سمت میںسرکار کررہی ہے کام: ریکھاگپتاووٹ چوری کے خلاف کانگریس کاانوکھا احتجاج، بھجن گا کر جمہوری انداز میں کیامظاہرہ، مودی اور گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہجینیس اکیڈمی فار بس گنج میں ندا فاضلی کی ادبی خدمات کا اعتراف ،پرنسپل نوشاد عالم کوملی ان کی شاعری کی شاندار سوغاتمحمد متفق احمد کواپنی شاندار خدمات کا ملا انعام,تفتیش، آپریشن اور سکیورٹی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض آئی پی ایس میں دی گئی ترقیجامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی میلہ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد
دلی این سی آر

گیانیش کمار کے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کا مارچ

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے جنتر منتر واپس لاؤ مہم کا آغاز کرتے ہوئے بدھ کے روز ایک احتجاجی مارچ نکالا جس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور کانگریس کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ پولیس بربریت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔یوتھ کانگریس کے ترجمان ورون پانڈے نے بتایا کہ تنظیم کے قومی صدر ادے بھانو چب کی قیادت میں نوجوان کارکنوں نے پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن سے جنتر منتر کی طرف مارچ کیا، لیکن پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے قریب دہلی پولیس نے کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران جب کئی کارکن زبردستی آگے بڑھنے لگے تو پولیس نے کچھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔مسٹر چب نے اس دوران کہا، “جنتر منتر جمہوری احتجاج کی علامت ہے۔ کوئی ایسی جگہ نہیں جسے عوام سے چھین لیا جائے۔ ہم جوابدہی، پولیس بربریت کی آزادانہ تحقیقات اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا حق جمہوریت کا بنیادی اصول اور آئین کا اہم ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اظہار کے لیے مقرر کردہ عوامی مقامات ان شہریوں کے لیے دستیاب رہنے چاہئیں جو حکومت اور آئینی اداروں کی جوابدہی پر سوال اٹھاتے ہیں۔یوتھ کانگریس نے حالیہ مظاہروں کے دوران کانگریس کارکنوں اور دیگر شہریوں کے ساتھ دہلی پولیس کی مبینہ بربریت کی مذمت کرتے ہوئے واقعات کی منصفانہ، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تحقیقات میں طاقت کے استعمال کے حالات اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے کردار کی جانچ کر کے قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔مسٹر چب نے کہا کہ انتخابی اداروں کی ساکھ، شفافیت اور غیر جانب داری پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں، اسی لیے یوتھ کانگریس جمہوریت، آئینی حقوق اور جوابدہی کے لیے اپنی مہم جاری رکھے گی اور جنتر منتر پر پرامن احتجاج کا حق بحال کرنے کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

 

متعلقہ خبریں