لکھنؤ: (پی این این)اتر پردیش کے آؤٹ سورس ملازمین(ٹھیکے پر کام کرنے والے ملازمین) کو دیوالی کے موقع پر یوگی حکومت نے بڑا تحفہ دیا ہے۔ ریاست کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے آؤٹ سورس ملازمین کے لیے کم از کم اعزازیہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حکم کے بعد زمرہ ایک کے ملازمین کو چھوڑ کر دیگر تمام زمروں کے ملازمین کے معاوضے میں ڈیڑھ گنا تک اضافہ ہوگا۔ زمرہ ایک کے ملازمین کی ای پی ایف کٹوتی کے بارے میں فیصلہ متعلقہ محکمے کریں گے۔ تمام زمروں میں 18 فیصد جی ایس ٹی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔
زمرہ وار مقررہ شرحوں کے مطابق زمرہ ایک کے ملازمین کو 39 ہزار روپے سے کم اعزازیہ نہیں ملے گا۔ یہ حکم 2 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور اکتوبر میں ستمبر ماہ کے بقایاجات بھی ادا کیے جائیں گے۔ پیر کی شام اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ یوگی حکومت کے اس فیصلے سے 2.72 لاکھ ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔
نومبر میں اکتوبر ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ملازمین کو ستمبر ماہ کے بقایاجات بھی ادا کیے جائیں گے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر پہلے سے کسی ملازم کو کم از کم اجرت سے زیادہ معاوضہ مل رہا ہے تو اس کے اعزازیے میں کمی نہیں کی جائے گی۔ اس حکم کے بعد زمرہ ایک کے ملازمین کو چھوڑ کر دیگر زمروں کے ملازمین کے معاوضے میں ڈیڑھ گنا تک اضافہ ہوگا۔ زمرہ ایک کے ملازمین کی ای پی ایف کٹوتی کے بارے میں فیصلہ متعلقہ محکمے کریں گے۔ تمام زمروں میں 18 فیصد جی ایس ٹی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔زمرہ ایک کے ملازمین کو ماہانہ 39 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ اس میں ای پی ایف اور ای ایس آئی کی کٹوتی نہیں ہوگی۔ 1501 روپے سروس چارج اور 390 روپے یو پی کاستینج کی ادائیگی آجر کی جانب سے کی جائے گی۔
زمرہ دو کے ملازمین کا ماہانہ اعزازیہ 21,947 روپے مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ملازمین کو ہاتھ میں 19,148.76 روپے ملیں گے۔ ای پی ایف کے لیے 2633.64 روپے اور ای ایس آئی کے لیے 160.60 روپے کی کٹوتی ہوگی۔ حکومت بھی ان کے ای پی ایف کھاتے میں 2633.64 روپے اور ای ایس آئی کھاتے میں 713.28 روپے جمع کرے گی۔ اس کے علاوہ 844.96 روپے سروس چارج اور 219 روپے یو پی کاستینج(یو پی کا مقررہ انتظامی معاوضہ) ادا کرے گی۔
