تازہ ترین
این ڈی اے کی میٹنگ میں نہیں پہنچے آر ایل ایم کے3 ارکانِ اسمبلی، وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش گاہ پرمنعقدہ اجلاس سے بنائی دوری،پارٹی سربراہ اوپیندر کشواہا کی مشکلوں میں اضافہووٹ چوری کے خلاف کانگریس کا احتجاج، لیڈران ہاؤس اریسٹآسنانند پور شیعہ ٹولی میں تجاوزات پر میونسپل کارپوریشن سخت، ہٹانے کی مہلتسر سید قومی ایوارڈ 2026ء کا اعلان،ڈاکٹر ذکی طارق اور اِسمِتا شر ما کو سر سید قومی ایوارڈنا ممکنات میں سے ہیںادب اور شاعری کے مشینی ترجمے: پروفیسر مشرف علینعتیہ مقابلے میں سینٹ روز نے جیتے 5 انعامجنتر منتر احتجاج کی وجہ سے دہلی کے اسکولوں کے لیے بڑا حکم جاریدہلی اسمبلی میں گونجی ننھے ماحولیاتی نمائندوں کی آواز
اتر پردیش

ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کا احتجاج، لیڈران ہاؤس اریسٹ

دیوبند:ووٹ چوری کے الزام اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کو دہلی میں دو روز سے احتجاج سے روکے جانے کے خلاف کانگریس نے ’’ یوم سیاہ‘‘ منایا۔ سہارنپور میں کانگریس کی ماہانہ میٹنگ کے ساتھ یوم سیاہ پروگرام بھی منعقد ہونا تھا، تاہم پارٹی نے الزام عائد کیا کہ پولیس انتظامیہ نے ضلع کے متعدد کانگریس عہدیداروں اور کارکنوں کو ہاؤس اریسٹ کردیا۔
کانگریس کے مطابق دہلی میں ’’پارلیمنٹ سے انتخابی صدر دفتر‘‘ تک مجوزہ مارچ میں شرکت کے لیے ضلع صدر سندیپ سنگھ رانا اور مہا نگر صدر منیش تیاگی کی مشترکہ قیادت میں کانگریس کارکنان کو دہلی روانہ ہونا تھا، لیکن پولیس نے پارٹی رہنماؤں کے گھروں پر نگرانی شروع کردی۔ ضلع صدر سندیپ سنگھ رانا کے گاؤں میں واقع رہائش اور مہا نگر صدر منیش تیاگی کی رہائش گاہ پر پولیس کی تعیناتی کی گئی۔
تاہم سندیپ سنگھ رانا کے ضلع میں موجود نہ ہونے کے باعث انہیں ہاؤس اریسٹ نہیں کیا جاسکا۔ ادھر ہاؤس اریسٹ کیے گئے سردار چندرجیت سنگھ نکّو کی رہائش گاہ پر کانگریس کارکنوں نے گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر احتجاج اور نعرے بازی کی۔ نکّو نے الزام عائد کیا کہ ایس آئی آر کے دوران فارم-6 میں مبینہ طور پر غیر مجاز تبدیلیاں کرکے لوگوں کے ووٹ غلط طریقے سے کاٹے گئے، جو ان کے بقول اقتدار کی تبدیلی کی سازش ہے۔ احتجاج میں انوج شرما، سکھویندر کور، پلّوی اروڑہ، گورو ورما، راجن برلا، ہری اوم ٹھاکر، رام پریت، اجے گجر، سلمان ادریسی، منجیت گولڈی، منجیت کوکا، اشونی شرما، انجو رمیش، گگن دیپ والیا اور راجیو سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔

 

متعلقہ خبریں