تازہ ترین
بہارمیں کئی بڑے ہوٹلوںاور مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے، ریاست کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی اشیا میں پائی گئیں بے ضابطگیاں،دیوالی سے قبل محکمہ تحفظ خوارک کی ٹیم کی بڑی کارروائیایک بار پھر احسان الحق رضا کے ہاتھ میں طلبہ جے ڈی یو کی کمان،چار رنگوں کے ’ڈسٹ بِن‘ سے بچوں نے سکھایا کچرا انتظام، گھر گھر پہنچایا صفائی کا پیغام، اردو پرائمری اسکول چاترگھاٹ میں ایکو کلب کے تحت بیداری مہم کا اہتمام5 سیٹیں نہیں، 50 اضلاع میں ہوئی بی جے پی کی شکست, اترپردیش میں ایم ایل سی انتخابات کے نتائج پر اکھلیش یادو کا شدید حملہاے ایم یوطلبہ یونین کے سابق صدرڈاکٹر اعظم بیگ پہنچے علی گڑھ، طلبہ یونین انتخابات کے امیدواروں اور دیگرطلبہ سے کی ملاقاتدیوبند کوتوالی انچارج نے عوامی دربارمیں سنے عوام کے مسائل، دیر رات تک سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے اور شرپسند واسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف کی جائے گی سخت کارروائی: سندیپ بالیاندنیا کیلئے3 منٹ، آخرت کیلئے ہمیشہ کی کریں تیاری : خطیب محمد اقبال، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران دنیا کی عارضی زندگی اور آخرت کی دائمی زندگی پر خطابمالیگاؤں میں ابوبکر علی حسن چودھری کا شاندار عوامی استقبال، دیولالی اسمبلی حلقے کی اہم ذمہ داری ملنے پر رابطہ آفس میں جشن کا سماں
Bihar

آسنانند پور شیعہ ٹولی میں تجاوزات پر میونسپل کارپوریشن سخت، ہٹانے کی مہلت

(پی این این)
بھاگلپور: میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 14 واقع آسنانند پور شیعہ ٹولی میں تجاوزات کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے موقع کا جائزہ لیا۔
سٹی منیجر اسغر علی اور تجاوزات برانچ کے انچارج دیویندر کمار ورما سمیت امین اور سکیورٹی اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ افسران نے تجاوزات کرنے والوں کو قبضہ ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسا نہیں کرنے پر متعلقہ لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محلے والوں اور وارڈ کونسلر نمبر 14 انیل پاسوان کی جانب سے تجاوزات ہٹانے اور متعلقہ زمین پر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے پیاؤ قائم کرنے کے مطالبے کو لے کر کئی ماہ پہلے میونسپل کمشنر کے نام درخواست دی گئی تھی۔ الزام ہے کہ زمین پر قبضے کی وجہ سے پیاؤ کی تعمیر کا منصوبہ آگے نہیں بڑھ پا رہا تھا۔ مسئلے کا حل نہیں ہونے پر مقامی لوگوں نے دوبارہ میونسپل کارپوریشن پہنچ کر اپنی پریشانی افسران کے سامنے رکھی۔ اس کے بعد کارپوریشن کی ٹیم موقع کے معائنے کے لیے پہنچی۔
میونسپل کارپوریشن کی وارننگ کے بعد محلے والوں کو تجاوزات ہٹنے اور پیاؤ کی تعمیر کی امید جاگی ہے۔ تاہم، سوال یہ ہے کہ کئی ماہ سے زیرِ التوا شکایت پر اب تک ٹھوس کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ کیا کارپوریشن کی وارننگ کے بعد واقعی تجاوزات ہٹائی جائیں گی اور لوگوں کو پینے کے پانی کی سہولت مل سکے گی؟ فی الحال، مقامی لوگوں کی نظریں میونسپل کارپوریشن کی اگلی کارروائی پر ٹکی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں