تازہ ترین
ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کاانوکھا احتجاج، بھجن گا کر جمہوری انداز میں کیامظاہرہ، مودی اور گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہجینیس اکیڈمی فار بس گنج میں ندا فاضلی کی ادبی خدمات کا اعتراف ،پرنسپل نوشاد عالم کوملی ان کی شاعری کی شاندار سوغاتمحمد متفق احمد کواپنی شاندار خدمات کا ملا انعام,تفتیش، آپریشن اور سکیورٹی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض آئی پی ایس میں دی گئی ترقیجامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی میلہ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاداولیوودیا گرلز اکیڈمی نیوز لیٹر کا رسم اجرا ء اور پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا شاندار انعقاداے ایم یو کی جانب سے کل ہند مضمون نویسی مقابلہ 2026 کے نتائج کا اعلاناے ایم یو کے مختلف شعبوں کےتحت دماغی صحت سے متعلق بیداری پروگرامآیوروید اور ہربل طب کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پرنس محبوب رحمانی کوڈاکٹریٹ کی ڈگری سےکیا گیا سرافراز
Bihar

ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کاانوکھا احتجاج، بھجن گا کر جمہوری انداز میں کیامظاہرہ، مودی اور گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہ

(پی این این)
گیا جی : ووٹ کے حق اور جمہوری اداروں کے تحفظ کے مطالبے کو لے کر گیا ضلع کانگریس کمیٹی کے ارکان نے منگل کو گاندھی میدان واقع گاندھی منڈپ میں مہاتما گاندھی کا پسندیدہ بھجن ’’رگھوپتی راگھو راجہ رام‘‘ گا کر پرامن احتجاج کیا۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی اور بہار پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر ضلع صدر رجنیش کمار کی صدارت میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاج میں ڈاکٹر ششی شیکھر سنگھ، رنجیت کشیپ، گروآ اسمبلی حلقہ کے نوجوان لیڈر شوکت نشاط عرف نواب علی، جگَل کشور سنگھ، ودیا شرما، پردیپ شرما، مدینہ خاتون، چندریکا یادو، راماشرے سنگھ، سیف الاسلام، رنجیت سنگھ، برج راج، راجا، چورسیا، راج کپور گپتا، ساحل گپتا، ارجن گپتا، شمبھو سنگھ، شامی احمد خان، نوین کمار، کیدار پرساد، دھرمیندر نرالا، شیو ناتھ پرساد، وجے کمار مٹھو، دیویندر سنگھ، دھرمیندر شرما، پرشورام سنگھ، سنیل پاسوان، رام پوکر سنگھ اور منا مانجھی سمیت متعدد کانگریسی شریک ہوئے۔ پروگرام کی اطلاع اشوک بھارتی نے دی۔

متعلقہ خبریں