تازہ ترین
گیانیش کمار کے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کا مارچعصمت دری کے الزام پر خواتین کمیشن سے ملا بی جے پی کا وفدگریٹر نوئیڈا میںشروع ہوئیں4نئے روٹس پر الیکٹرک بسیںدہلی کے باشندوں کو رہائش فراہم کرنے کی سمت میںسرکار کررہی ہے کام: ریکھاگپتاووٹ چوری کے خلاف کانگریس کاانوکھا احتجاج، بھجن گا کر جمہوری انداز میں کیامظاہرہ، مودی اور گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہجینیس اکیڈمی فار بس گنج میں ندا فاضلی کی ادبی خدمات کا اعتراف ،پرنسپل نوشاد عالم کوملی ان کی شاعری کی شاندار سوغاتمحمد متفق احمد کواپنی شاندار خدمات کا ملا انعام,تفتیش، آپریشن اور سکیورٹی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض آئی پی ایس میں دی گئی ترقیجامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی میلہ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد
دلی این سی آر

دہلی کے باشندوں کو رہائش فراہم کرنے کی سمت میںسرکار کررہی ہے کام: ریکھاگپتا

نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے وزیر اعظم نریندر نریندر مودی کے جن سیوا اور راشٹر سیوا کے 25 سال پورے ہونے پر مرکزی حکومت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کی ترقی میں مرکز کا اہم تعاون رہا ہے ۔بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی کابینہ نے وزیر اعظم کے 25 سالہ عوامی زندگی اور ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے متفقہ طور پر ایک تجویز پاس کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ دہلی کو اپنی ترجیحات میں رکھا اور ضرورت پڑنے پر راجدھانی کی مدد کے لیے آگے آئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی میعاد کار کے پہلے دن سے لے کر اب تک دہلی کو مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کا فائدہ ملتا رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلی حکومتوں نے سیاسی وجوہات کی بنا پر مرکز کی کچھ اسکیموں کو اپنانے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ فروری 2025 میں دہلی میں ان کی حکومت بننے کے بعد مرکز کی اسکیموں کا فائدہ براہ راست لوگوں تک پہنچانے کی سمت میں کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد دہلی کے باشندوں کو صحت، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات سے جڑی اسکیموں کا فائدہ فراہم کرنا ہے ۔
آیوشمان بھارت یوجنا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں اس اسکیم کو نافذ کرنے کے ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والے پانچ لاکھ روپے کے ہیلتھ کور میں ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے اضافی جوڑے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق، اب تک تقریباً نو لاکھ لوگ اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کراچکے ہیں اور تقریباً 65 ہزار دعووں کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔ انہوں نے وے وندنا یوجنا اور جن اوشدھی یوجنا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان اسکیموں کے توسط سے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ دہلی میں اب تک تقریباً 425 آیوشمان آروگیہ مندر قائم کیے جا چکے ہیں اور حکومت کا ہدف ان کی تعداد بڑھا کر تقریباً 1,100 کرنا ہے ۔ پی ایم آواس یوجنا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت دہلی کے باشندوں کو رہائش فراہم کرنے کی سمت میں بھی کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کو دہلی میں موثر طریقے سے نافذ کرنے سے عام لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے اور حکومت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھا رہی ہے ۔محترمہ گپتا نے انڈیا اتحاد کے احتجاجی مظاہرے اور ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) کو لے کر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر ملک میں پہلی بار نہیں ہو رہا ہے ، بلکہ الیکشن کمیشن وقفے وقفے سے یہ عمل کراتا رہا ہے ۔ ریکھا گپتا نے سوال اٹھایا کہ جب پہلے بھی یہ عمل ہوا، تب ان جماعتوں نے اس طرح کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ انہوں نے کہا کہ دہلی میں آخری بار ایس آئی آر سال 2002 میں ہوا تھا اور کانگریس کو بعد کے انتخابات میں عوام کا تعاون نہیں ملا۔ وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن کی مخالفت کو سیاسی مایوسی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ عوام نے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو مسترد کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ اس معاملے پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے عام آدمی پارٹی پر پنجاب کی امن و قانون کی صورتحال اور منشیات کے کاروبار سے جڑے امور پر توجہ نہ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قتل کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور منشیات کے ریکٹ سرگرم ہیں، لیکن اپوزیشن دہلی میں مظاہرہ کرنے میں مصروف ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی اپنے سیاسی مفادات کے لیے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دہلی میں تاجروں اور عام شہریوں کو پریشانی ہوئی ہے اور معاشی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے ۔

 

متعلقہ خبریں