تازہ ترین
مالیگاؤں کی ڈاکٹر ثانیہ خان کی تاریخی کامیابی پرکی گئی حوصلہ افزائیقرآن کریم ابدی ہدایت و سعادت کا پیامبر اور امن و آشتی اور اخوت و انسانیت کا علمبردار: اصغر امام مہدیجالے:مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی طلبہ کی حوصلہ افزائی، دارالعلوم سبیل الفلاح میںتعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کالیا جائزہ، اساتذہ کو دیے اہم مشورے، دارالطعام کی زیر تعمیر عمارت کاکیا بھی معائنہبی جے پی کارکنوں نے نو منتخب ایم ایل سی ڈاکٹر راہل راج کا کیا استقبالناظم امارت شرعیہ کی عمر ہ سے واپسی پر امارت شرعیہ میں دعائیہ نشست منعقدطلبہ کیلئے خوداعتمادی ، محنت اور معاشرتی ذمہ داریوں کو سمجھنا ضروری ، تعلیم کے ساتھ ساتھ طالب علم کی ہونی چاہیے کردارسازی ،مدنی پبلک اسکول سنگرام میں منعقد حوصلہ افزائی تقریب سے مولانا سیدحسن اسجدمدنی کا خطابوقت بدلتے ہی بدل جاتا ہے تخت، اعظم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پرسخت برہم ہوئے اکھلیش یادو،برسراقتدار پارٹی کو بنایا نشانہاے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی میں بین الاقوامی تعلیمی میلے کا انعقاد، 14 اساتذہ ایوارڈ سے سرفراز
uttar pradesh

وقت بدلتے ہی بدل جاتا ہے تخت، اعظم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پرسخت برہم ہوئے اکھلیش یادو،برسراقتدار پارٹی کو بنایا نشانہ

(پی این این)
لکھنؤ:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے خلاف درج مقدمات کے معاملے میں ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اعظم خان کو مسلسل مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جب وقت بدلتا ہے تو تخت بھی بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترم اعظم خان کے خلاف مقدمات کے ذریعے جو سازش رچی جا رہی ہے، اسے صرف ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ کسی عمر رسیدہ شخص کو اس طرح بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر بار بار جیل بھیجنا انتہائی بزدلانہ حرکت ہے۔
حکمرانوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اقتدار میں بیٹھے لوگ جس غلط روایت کو فروغ دے رہے ہیں، وقت اور حالات بدلنے پر انہیں خود بھی اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وقت اس سے بچ نکلنا آسان نہیں ہوگا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ جب ناانصافی حد سے تجاوز کر جاتی ہے تو وہ ظلم کرنے والوں کے لیے ہی عذاب بن جاتی ہے۔ انہوں نے اعظم خان کے خلاف کی جا رہی کارروائی کو قابلِ مذمت قرار دیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ ایس پی رہنما اعظم خان اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ 11 ماہ بعد رام پور جیل سے باہر آئے، لیکن جیل کے دروازے سے ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ اعظم خان نے جوہر یونیورسٹی کی تعمیر میں سرکاری فنڈ اور ٹھیکوں سے حاصل ہونے والی رقم کا غلط استعمال کیا ہے۔ ایجنسی 416.14 کروڑ روپے کے اخراجات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں