(پی این این)
دیوبند: ڈیجیٹل دنیا میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ سے بچاؤ کے بارے میں بیداری بڑھانے کے مقصد سے میپلس اکیڈمی میں سائبر سیفٹی اور سیکورٹی پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ریسورس پرسن کے طور پر آئے دہرادون سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنو سنگھ اور ماؤنٹ لیٹیرا اسکول سے ابھینو ورما نے سائبر سیکورٹی سے متعلق اہم موضوعات پر تفصیلی جانکاری دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران محتاط رہنا بہت ضروری ہے۔ مضبوط پاس ورڈ بنانا، ذاتی معلومات کو خفیہ رکھنا، نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کرنا اور آن لائن سرگرمیوں میں محتاط رہنا سائبر سیکیورٹی کے اہم اقدامات ہیں۔
پرنسپل ڈاکٹر چترا جوشی نے کہا کہ سائبر سیکورٹی صرف تکنیکی معلومات تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ تھوڑی سی چوکسی سائبر کرائم اور مالی نقصان سے بچا سکتی ہے۔ اس دوران سکول کا عملہ موجود تھا۔
