تازہ ترین
جل بورڈ کی قیمتی زمین فروخت کرنا چاہتی ہے دہلی حکومت:بھاردواجہندوستان میں غربت اور مساوات کی پیمائش: ورلڈ بینک کی رپورٹ پرآئی او ایس میںمباحثہدہلی کی ہوامزیدہو رہی ہے زہریلیاسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گاتنظیمی مضبوطی کے مد نظر ارریہ ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ، میٹنگ میں مستقبل کے پروگرام کے لئے نئی حکمت عملی پر کیا گیاتبادلہ خیال ، بٹو یادو اور شکیب رضا کانگریس میں شاملدعوت و تبلیغ کے مخلص خادم اور بہار شوریٰ کے معزز رکن محمد شمشیر کا انتقال، دینی و سماجی حلقوں میں رنج و غم کی لہرآئی آئی ایم بودھ گیا میں بدھونومکس 2026 کا آغاز، اخلاقیات، رحم دلی اور پائیدار ترقی پر ملکی و غیر ملکی ماہرین کا اظہار خیال، 11 ممالک کے 96 اداروں کی شرکتایک صاحب کردار انسان تھے حاجی جمیل منظر: امیر شریعت
دلی این سی آر

جل بورڈ کی قیمتی زمین فروخت کرنا چاہتی ہے دہلی حکومت:بھاردواج

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے دہلی جل بورڈ کی زمینوں سے آمدنی بڑھانے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی تجویز پر بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی حکومت جل بورڈ کی قیمتی زمین فروخت کرنا چاہتی ہے؟ بی جے پی حکومت نے تو دعویٰ کیا تھا کہ وہ بہتر انتظامیہ کے ذریعے ڈی جے بی کو منافع میں لائے گی۔ کیا اس کا یہ دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو گیا ہے؟ اب حکومت کا منصوبہ گریٹر کیلاش، لاجپت نگر اور جھندے والان میں ڈی جے بی کی زمین فروخت کرنے کا ہے۔بی جے پی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بہتر انتظامیہ کے ذریعے دہلی جل بورڈ کو منافع میں لائے گی۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ اس کا منصوبہ گریٹر کیلاش، لاجپت نگر اور جھنڈے والان جیسے علاقوں میں دہلی جل بورڈ کی قیمتی زمین فروخت کرنے کا ہے۔سوربھ بھاردواج نے ڈی جے بی کی ایک بورڈ تجویز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس تجویز کے تحت مختلف مقامات پر موجود اپنی زمینوں اور عمارتوں کی قیمت کا تخمینہ لگانے، ان کی ازسرِنو ترقی، مالیاتی استعمال، تجارتی سرگرمیوں اور آمدنی میں اضافے کے لیے ایک ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بار بار آخری تاریخ (ڈیڈ لائن) میں توسیع کیے جانے کے باوجود ڈی جے بی کا بلنگ منصوبہ بری طرح ناکام رہا ہے۔

متعلقہ خبریں