Connect with us

بہار

بہار میں ECI کا ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام رہے گا جاری، SC کا روک سے انکار

Published

on

آدھار، ووٹر آئی ڈی، راشن کارڈ کو بھی ثبوت کے طور پر ماننا ہوگا۔             

نئی دہلی: ملک میں جمہوریت کی بنیاد سمجھی جانے والی ووٹر لسٹ کی تصدیق کے سلسلے میں آج سب کی نظریں سپریم کورٹ پر تھیں۔ بہار کی ووٹر لسٹ تصدیق کیس میں الیکشن کمیشن کو آج سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے، فی الحال ووٹر لسٹ کی گہرائی سے نظرثانی پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم آئینی ادارے کا کام نہیں روک سکتے۔ تاہم سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن سے کئی سوالات پوچھے۔ عدالت نے اس فیصلے کے وقت پر بھی سوالات اٹھائے۔

جسٹس دھولیا نے کہا کہ ہماری رائے میں پہلی نظر میں تین سوالات ہیں – پہلا – الیکشن کمیشن آف انڈیا کے انتخابات کرانے کے اختیارات، دوسرا – اختیارات کے استعمال کا عمل اور تیسرا وقت کی حد جو بہت مختصر ہے اور نومبر میں ختم ہو جائے گی اور نوٹیفکیشن اس سے پہلے آئے گا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم آئینی ادارے کا کام نہیں روک سکتے

تاہم جسٹس دھولیا نے کہا کہ کیس کی سماعت ضروری ہے۔ اسے 28 جولائی کو مناسب عدالت میں درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جوابی پٹیشن 21 جولائی یا اس سے پہلے ایک ہفتے کے اندر دائر کی جائے اور 28 جولائی سے پہلے جواب دیا جائے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 11 دستاویزات میں آدھار، ای سی آئی سی اور راشن کارڈ کو شامل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

جسٹس سدھانشو دھولیا اور جویمالیہ باغچی کی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے بھی سوال کیا۔ بنچ نے درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل گوپال شنکر نارائنن سے کہا کہ آپ خود بتائیں کہ الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے اس میں کیا غلط ہے۔

بہار میں الیکشن کمیشن کا ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام

بہار میں ووٹروں پر نظرثان ی کے معاملے نے جس طرح سے ملک میں سیاسی گرما گرمی پکڑی ہے، اب وہی معاملہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ تمام الزامات، جوابی الزامات، شکوک و شبہات اور سیاسی شور کے درمیان سپریم کورٹ نے آج اس اہم معاملے پر سماعت کی، سماعت میں فریقین اور اپوزیشن کی جانب سے کئی دلائل دیے گئے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آدھار، ای سی آئی سی اور راشن کارڈ کو 11 دستاویزات میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ اب اس معاملے کی سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی نئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں کانگریس، این سی پی (ایس پی)، شیوسینا (یو بی ٹی)، سماج وادی پارٹی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) اور سی پی آئی- مارکسسٹ لیننسٹ (ایم ایم اے) کے رہنماؤں کی مشترکہ عرضی بھی شامل ہے۔

Bihar

انصاف کے لئے لڑنا آرجے ڈی کامقصد،آمریت کے ذریعے ملک کو پیچھے دھکیل رہی ہےبی جے پی ، راشٹریہ جنتا دل کے یومِ تاسیس پرسربراہ لالوپرساد یادو کاکارکنان اور عوام کو پیغام

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) آج اپنا 30واں یوم تاسیس منا رہا ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے بانی لالو پرساد یادو نے بہار کے عوام اور پارٹی کارکنان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے 3 دہائیوں کے تنظیمی سفر کو جدوجہد، قربانی اور سماجی انصاف کی سیاست کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے یوم تاسیس پر تمام تمام لیڈران، کارکنان اور حامیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
لالو پرساد یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے اپنے طویل پیغام میں کہا کہ ’’5 جولائی 1997 کو آر جے ڈی کا قیام غریبوں، مظلوموں، پسماندہ طبقات، دلتوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور سماجی انصاف کے نظریے کو مضبوط کرنے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں پارٹی نے کئی سیاسی چیلنجز کا سامنا کیا، لیکن اپنے بنیادی اصولوں اور عوامی مفاد کے مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ بہار لالو پرساد یادو ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’پارٹی سماجی انصاف، مساوات، روزگار اور ہمہ جہت ترقی کی سیاست کے لیے پرعزم ہے۔ ملک میں جمہوری اداروں اور آئینی نظام کو مضبوط بنائے رکھنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔‘‘ اپنے پیغام میں لالو پرساد یادو نے بی جے پی کو بھی ہدف تنقید بنایا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’آئینی اداروں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے وقت میں سماجی انصاف اور آئین کے تحفظ کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے۔‘‘لالو پرساد یادو اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’آر جے ڈی صرف انتخاب لڑنے والی سیاسی پارٹی نہیں ہے، بلکہ عوام کے حقوق، اختیارات اور وقار کی لڑائی لڑنے والی ایک عوامی تحریک ہے۔ یہی نظریہ پارٹی کی سب سے بڑی طاقت رہا ہے اور آگے بھی اسی سمت میں تنظیم کام کرتی رہے گی۔‘‘
واضح رہے کہ یوم تاسیس کے موقع پر آج بہار کے تمام اضلاع میں آر جے ڈی کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ پارٹی دفاتر میں پرچم کشائی، کارکنان کے اجلاس، اعزازی تقریبات اور سماجی پروگراموں کے ذریعہ 30واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Continue Reading

Bihar

رام مندر میں چڑھاوے کی مبینہ چوری کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا ،چندہ چوری معاملے پر چراغ پاسوان کا دوٹوک مؤقف

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے کہا کہ بھگوان شری رام کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ جس کسی نے بھی شری رام کے بھکتوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
اتوار کو لکھنؤ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ شری رام مندر میں چڑھاوے کی مبینہ چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ایس آئی ٹی اپنا کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی بھی کی جا چکی ہے۔ جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اسے سزا ضرور ملے گی۔ عقیدت مندوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کرنے والے کسی بھی شخص کو ہرگز بخشا نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھرت تیواری معاملے میں بھی جو کوئی قصوروار ثابت ہو، اسے سخت ترین سزا دی جانی چاہیے۔
اس سے قبل چراغ پاسوان نے لکھنؤ کے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں لوک جن شکتی پارٹی کے بانی اور سابق مرکزی وزیر، مرحوم رام ولاس پاسوان کی یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔چراغ پاسوان نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انتخابات کے دوران ان جماعتوں نے عوام میں یہ غلط فہمی پھیلائی کہ ریزرویشن اور آئین خطرے میں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پارلیمنٹ میں ہاتھ میں آئین کی کاپی لے کر لوک سبھا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔چراغ پاسوان نے کہا، ’’میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک چراغ پاسوان زندہ ہے، نہ ریزرویشن کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی آئین کو۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بار بار یہ تاثر دیتے ہیں کہ ریزرویشن اور آئین خطرے میں ہیں، انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق ذات پات، مذہب اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر پورے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
چراغ پاسوان نے کہا کہ بابا صاحب کو بھارت رتن سے سرفراز کرانے میں ہمارے رہنما رام ولاس پاسوان نے اہم کردار ادا کیا۔ انہی کی کوششوں سے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں بابا صاحب کی تصویر نصب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب سے پہلے کسی نے ریزرویشن کا مطالبہ اٹھایا تو وہ رام ولاس پاسوان تھے۔ دلت سماج کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے بھی رام ولاس پاسوان نے نمایاں خدمات انجام دیں، جبکہ کانگریس نے کبھی اس طبقے کی حقیقی فکر نہیں کی۔چراغ پاسوان نے مزید کہا کہ کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ ذات پات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرکے سیاست کی ہے۔ ایسے عناصر کا احتساب ہونا چاہیے۔

Continue Reading

Bihar

بہار میں الگ نیتی آیوگ قائم کریں گے سمراٹ چودھری،ہر ضلع کے لیے تیارکیاجائے گا الگ الگ بجٹ ،ریاستی حکومت کو طویل مدتی ترقیاتی حکمت عملی اور پالیسی سازی میں رہنمائی فراہم کرے گاکمیشن

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:نیتی آیوگ کی طرز پر بہار میں بھی ایک الگ کمیشن قائم کیا جائے گا۔ اس کا اعلان وزیر اعلیٰ سمرت چودھری نے کیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کی ترقی کے لیے ایک طویل مدتی وژن تیار کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ضلع کے لیے الگ اور خود مختار بجٹ تیار کیا جائے گا، تاکہ مقامی ضروریات کے مطابق وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری ترقی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور مقررہ مدت میں تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کل پٹنہ میں واقع ایک اَنے مارگ کے لوک سیوک آواس (وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ) کے سنکلپ سبھاگار میں منصوبہ بندی و ترقی محکمہ کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران انہوں نے محکمہ کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبوں کے مؤثر نفاذ، نگرانی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی ہمہ جہت اور طویل مدتی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کے نیتی آیوگ کی طرز پر بہار میں بھی ایک الگ کمیشن قائم کیا جائے گا۔ یہ کمیشن ریاست کی دیرپا ترقی کے لیے وژن دستاویز تیار کرے گا، مختلف شعبوں میں شواہد کی بنیاد پر پالیسی سازی کرے گا، ترقیاتی منصوبوں کے مؤثر نفاذ کی نگرانی کرے گا، مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرے گا اور وقتاً فوقتاً حکومت کو پالیسی سے متعلق تجاویز بھی پیش کرے گا۔
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار میں عوامی نمائندوں کی ترقیاتی اسکیموں کے مؤثر نفاذ اور ان میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ارکانِ اسمبلی (ایم ایل ایز) اور قانون ساز کونسل کے ارکان (ایم ایل سیز) کے لیے ایک مخصوص آن لائن پورٹل تیار کیا جائے گا، جس کے ذریعے منصوبوں کی نگرانی اور عمل درآمد کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے گا۔
وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ بہار کی مختلف ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کے دوران معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حکومت کی تمام فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کے فوائد معاشرے کے آخری فرد تک پہنچیں، جس کے لیے مسلسل نگرانی اور تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون سے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ریاست کے تمام اضلاع کی ہمہ جہت اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت دی ہے کہ ہر ضلع کی مقامی ضروریات، دستیاب وسائل اور ترقی کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع منصوبۂ عمل تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے لیے الگ بجٹ منصوبہ تیار کیا جائے گا، تاکہ مقامی ضروریات اور ترقیاتی ترجیحات کے مطابق وسائل کا مؤثر اور بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ ملک میں پہلے سے نیتی آیوگ قائم ہے، جو سماجی اور معاشی امور پر حکومت کو طویل مدتی حکمتِ عملی اور پالیسی سازی کے لیے تجاویز فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ دراصل مرکزی حکومت کے تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتا ہے۔ نیتی آیوگ کا سابقہ نام منصوبہ بندی کمیشن (پلاننگ کمیشن) تھا۔ اب اسی طرز پر بہار میں بھی ایک الگ کمیشن قائم کیا جائے گا، جو ریاستی حکومت کو طویل مدتی ترقیاتی حکمتِ عملی اور پالیسی سازی میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network