تازہ ترین
ارریہ میں ندی میں گری اسکارپیو، 6 لوگوں کی موت، تلک کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھےتمام لوگنشانت کمار کی قیادت میں محکمہ صحت کا مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہہندوستان کے صوفیوں نے ہم آہنگی کا پیغام پھیلایانے کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کے تحفظ کے لیے بھی کیا کام: صوفی مہتاب عالمخاتون افسر پر حکومت کے کروڑوں روپے خردبردکرنے کاالزام، بہار میں سی ڈی پی او نے سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے نجی بینک کھاتے میں کیےمنتقل، مقدمہ درجمسجد اور قبرستان کی زمین پر بلڈوزر چلانے پرروک، سون بھدر ضلع کی دودھی تحصیل کے پیپری واقع جامع مسجد اور اس کی چہار دیواری کو منہدم کرنے کی کارروائی سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہمتولی بننے کے لیے گریجویشن کی ڈگری اور ہندی، اردو و انگریزی زبانوں کا علم لازمی، یوگی کابینہ کا فیصلہیوپی کےبلرام پور میںتیز رفتار کا قہر، 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان بھیانک ٹکر میں 5افراد ہلاکاصلاح معاشرہ، دینی تعلیم اور سماجی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت،مدرسہ کاشف العلوم پوربالیان میں جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس منعقد، متعدد تجاویز منظور
اتر پردیش

مسجد اور قبرستان کی زمین پر بلڈوزر چلانے پرروک، سون بھدر ضلع کی دودھی تحصیل کے پیپری واقع جامع مسجد اور اس کی چہار دیواری کو منہدم کرنے کی کارروائی سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

(پی این این)
پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے سون بھدر ضلع کی دودھی تحصیل کے پیپری واقع جامع مسجد اور اس کی چہار دیواری کو منہدم کرنے کی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگلے حکم تک مسجد کی عمارت اور اس کی چہار دیواری کے خلاف انہدام کی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
عدالت نے ریاستی حکومت کے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ اگلی سماعت پر حکومت کا موقف پیش کرنے کے لیے ضروری ہدایات حاصل کریں۔ یہ حکم جسٹس اجیت کمار اور جسٹس گریما پرساد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آفتاب احمد کی عرضی پر صادر کیا۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ ضلع میرٹھ (موجودہ سون بھدر) کی دودھی تحصیل کے گاؤں پیپری میں مسجد اور قبرستان کے نام سے تقریباً 10 بسوا زمین وقف جائیداد کے طور پر درج ہے۔ اس سلسلے میں 26 مئی 1987 کو سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ وقف ایکٹ کی دفعہ 37 کے تحت رکھے جانے والے رجسٹر میں مسجد کا اندراج بھی موجود ہے۔ عرضی گزار کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ضلع انتظامیہ مسجد کی عمارت کو منہدم کرنے کی کارروائی نہیں کر سکتی۔
وہیںجل نگم کی طرف سے وکیل ابھیشیک سریواستو نے دلیل دی کہ عرضی گزار نے 10 بسوا سے زیادہ زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ یہ زمین سون بھدر میں واقع اتر پردیش جل نگم لمیٹڈ کی ملکیت ہے، جس میں ایک عوامی نالہ بھی شامل ہے۔ دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت نے ریاستی حکومت کے وکیل کو اگلی تاریخِ سماعت تک معاملے میں ضروری ہدایات حاصل کرنے کو کہا ہے۔
اب عرضی پر اگلی سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔ اس وقت تک مسجد کی عمارت اور اس کی چہار دیواری کو منہدم کرنے پر روک برقرار رہے گی۔

 

متعلقہ خبریں