تازہ ترین
ارریہ میں ندی میں گری اسکارپیو، 6 لوگوں کی موت، تلک کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھےتمام لوگنشانت کمار کی قیادت میں محکمہ صحت کا مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہہندوستان کے صوفیوں نے ہم آہنگی کا پیغام پھیلایانے کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کے تحفظ کے لیے بھی کیا کام: صوفی مہتاب عالمخاتون افسر پر حکومت کے کروڑوں روپے خردبردکرنے کاالزام، بہار میں سی ڈی پی او نے سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے نجی بینک کھاتے میں کیےمنتقل، مقدمہ درجمسجد اور قبرستان کی زمین پر بلڈوزر چلانے پرروک، سون بھدر ضلع کی دودھی تحصیل کے پیپری واقع جامع مسجد اور اس کی چہار دیواری کو منہدم کرنے کی کارروائی سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہمتولی بننے کے لیے گریجویشن کی ڈگری اور ہندی، اردو و انگریزی زبانوں کا علم لازمی، یوگی کابینہ کا فیصلہیوپی کےبلرام پور میںتیز رفتار کا قہر، 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان بھیانک ٹکر میں 5افراد ہلاکاصلاح معاشرہ، دینی تعلیم اور سماجی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت،مدرسہ کاشف العلوم پوربالیان میں جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس منعقد، متعدد تجاویز منظور
uttar pradesh

متولی بننے کے لیے گریجویشن کی ڈگری اور ہندی، اردو و انگریزی زبانوں کا علم لازمی، یوگی کابینہ کا فیصلہ

(پی این این)
لکھنؤ:اتر پردیش میں متولی بننے کے لیے اب گریجویشن کی ڈگری لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ امیدوار کے لیے ہندی، اردو اور انگریزی زبانوں کا علم بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز یوگی کابینہ نے اتر پردیش متحدہ وقف انتظام، بااختیاری، کارکردگی اور ترقیاتی ضابطہ 2026 کو منظوری دے دی۔ یہ تمام شرائط اسی ضابطے کے تحت نافذ ہوں گی۔ مذکورہ ضابطے میں کل 41 دفعات شامل ہیں۔
متحدہ وقف انتظام، بااختاری، کارکردگی اور ترقیاتی قانون 1995 (ترمیم شدہ قانون 2025) کی دفعہ 109 کے تحت حکومتِ ہند کی وزارتِ اقلیتی امور نے تمام ریاستی حکومتوں کو ضابطہ تیار کرنے کے لیے اگست 2025 میں ماڈل رولز جاری کیے تھے۔ انہی ماڈل رولز کی بنیاد پر بدھ کے روز نئے ضابطے کو منظوری دی گئی ہے۔
نئے نظام کے تحت متولیوں کی تقرری کا پورا طریقہ کار تبدیل ہو جائے گا۔ اس سے پہلے متولیوں کی تعلیمی اہلیت کے بارے میں کوئی ضابطہ موجود نہیں تھا۔ متولی ہر سال یکم مارچ یا اس سے پہلے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ متولی کے عہدے پر تقرری کے لیے کم از کم عمر 21 سال مقرر کی گئی ہے۔ متولی کی تقرری کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ ضلع مجسٹریٹ یا ان کے مجاز افسر کو کرنی ہوگی۔
اس کے علاوہ وقف بورڈوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران (سی ای او) اب جوائنٹ سکریٹری کے بجائے اسپیشل سکریٹری کے عہدے کے افسر ہوں گے۔ ان کی تقرری کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو افسر کی عدم موجودگی میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کے لیے ہی کسی دوسرے افسر کو اضافی چارج دیا جا سکے گا۔ چیف ایگزیکٹیو افسر کی سالانہ خفیہ رپورٹ (اے سی آر) بورڈ کے چیئرمین تحریر کریں گے۔
پرانے ضابطے کے تحت وقف بورڈ کے ارکان کا انتخاب انتخابی عمل کے ذریعے ہوتا تھا، لیکن نئے ضابطے کے نافذ ہونے کے بعد انتخابی عمل ختم کر دیا گیا ہے۔ اب متولیوں کی تقرری ریاستی حکومت کرے گی۔اب صرف انہی جائیدادوں کو وقف تسلیم کیا جائے گا، جن کا اندراج ریونیو ریکارڈ میں بھی وقف کے طور پر ہوگا۔ ایسی وقف جائیدادوں سے ہی غیر قانونی قبضے ہٹائے جائیں گے، جو ریونیو ریکارڈ میں بھی وقف کے طور پر درج ہوں گی۔ اگر کوئی جائیداد وقف ریکارڈ میں تو درج ہے، لیکن ریونیو ریکارڈ میں اس کا اندراج نہیں ہے تو اسے وقف تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
وقف جائیدادوں سے متعلق معاملات کے لیے ایک ٹریبونل تشکیل دیا جائے گا، جس میں چیئرمین سمیت تین ارکان ہوں گے۔ ان کی تقرری کے طریقہ کار کے لیے چیف سکریٹری کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ محکمہ اقلیتی امور کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری یا سکریٹری اس کمیٹی کے رکن سکریٹری ہوں گے، جبکہ پرنسپل سکریٹری (قانون) اس کے رکن ہوں گے۔
ٹریبونل میں تین ارکان ہوں گے، جن میں ضلع جج کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے یا برسرِ خدمت جج شامل ہوں گے۔ اگر کسی برسرِ خدمت جج کی تقرری کی جاتی ہے تو اس کے لیے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی رضامندی ضروری ہوگی۔اس کے علاوہ ٹریبونل میں ایک قانونی رکن بھی ہوگا، جس کے لیے مسلم قانون کا ماہر ہونا لازمی ہے۔ اس کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن کے ساتھ مسلم قانون کی ڈگری بھی ہونی چاہیے۔ اس عہدے کے لیے وکیل کی حیثیت سے کم از کم 15 سال کا تجربہ بھی ضروری ہوگا۔

 

 

متعلقہ خبریں