تازہ ترین
ارریہ میں ندی میں گری اسکارپیو، 6 لوگوں کی موت، تلک کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھےتمام لوگنشانت کمار کی قیادت میں محکمہ صحت کا مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہہندوستان کے صوفیوں نے ہم آہنگی کا پیغام پھیلایانے کے ساتھ ہندوستانی ثقافت کے تحفظ کے لیے بھی کیا کام: صوفی مہتاب عالمخاتون افسر پر حکومت کے کروڑوں روپے خردبردکرنے کاالزام، بہار میں سی ڈی پی او نے سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے نجی بینک کھاتے میں کیےمنتقل، مقدمہ درجمسجد اور قبرستان کی زمین پر بلڈوزر چلانے پرروک، سون بھدر ضلع کی دودھی تحصیل کے پیپری واقع جامع مسجد اور اس کی چہار دیواری کو منہدم کرنے کی کارروائی سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہمتولی بننے کے لیے گریجویشن کی ڈگری اور ہندی، اردو و انگریزی زبانوں کا علم لازمی، یوگی کابینہ کا فیصلہیوپی کےبلرام پور میںتیز رفتار کا قہر، 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان بھیانک ٹکر میں 5افراد ہلاکاصلاح معاشرہ، دینی تعلیم اور سماجی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت،مدرسہ کاشف العلوم پوربالیان میں جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس منعقد، متعدد تجاویز منظور
Bihar

ارریہ میں ندی میں گری اسکارپیو، 6 لوگوں کی موت، تلک کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھےتمام لوگ

(پی این این)
ارریہ:بہار کے ارریہ ضلع میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک اسکارپیو تاراباڑی تھانہ علاقے کے قریب واقع بی ڈی پل سے نیچے ندی میں جا گری۔ اس دردناک حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ بدھ کی دیر رات پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق، اسکارپیو میں سوار تمام افراد سپول ضلع کے پیپرا سے تلک کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے سکٹی کے بھپٹیا آئے تھے۔ واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پل کے قریب تیز موڑ ہونے کی وجہ سے اسکارپیو اچانک بے قابو ہو گئی، جس کے بعد وہ پل سے سیدھے نیچے مڑیا ندی میں جا گری۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب چیخ و پکار مچ گئی۔ مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور پولیس کی مدد سے راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اسکارپیو میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
اس سڑک حادثے میں جان گنوانے والوں میں 28 سالہ کندن یادو، 15 سالہ آریان، 22 سالہ منّا کمار، 20 سالہ آدتیہ، 15 سالہ سوربھ اور 16 سالہ یش کمار شامل ہیں۔ تمام مہلوکین سپول ضلع کے تھومہا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ان کی موت سے پورے گاؤں میں ماتم چھا گیا ہے۔ شادی کی تمام خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ ایس پی جتیندر کمار نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام مہلوکین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثے میں جان گنوانے والے تمام افراد لڑکی والوں کی طرف سے تھے۔ سبھی سپول واپس لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران بے قابو اسکارپیو پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے ندی میں جا گری۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے رسی کی مدد سے گاڑی کو باندھا اور پھر جے سی بی کی مدد سے اسے ندی سے باہر نکالا۔ ادھر واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

متعلقہ خبریں