سیوہارہ :مسلم چودھریان میں الایمان ٹریولس حج عمرہ ایجنسی سے 16 اکتوبر کو عمرہ کا سفر کرنے والے مرد وخواتین کیلئے عمرہ کی تربیت اور عملی مشق کے لئے برانچ، منیجر ڈاکٹر عظیم الشان کی نگرانی میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مولانا محمد نوشاد قاسمی، سلیم پوری برانچ منیجر نے عمرہ کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے عمرہ کے تمام افعال بتائے ۔انھوں نے کہا کہ عمرہ میں احرام باندھنا شرط ھے ۔طوافِ کعبہ اہم رکن ھے ،عمرہ میں رمل کرنا سنت ھے ،عمرہ میں اضطباع کرنا سنت ھے عمرہ میں صفا مروہ کی سعی واجب ھے ۔عمرہ میں سر منڈانا یا کترانا واجب ھے ۔
انھوں نے بتایا کہ مکہ کے قیام میں حرم کے تقدس کو پا مال نہ 5وقت کی نماز حرم میں ادا کریں ایک نماز کا اجر ایک لاکھ نمازوں کے برابر ھے اور کہا کہ بیت اللہ، کو خالی دیکھ کر بیٹھنا بھی اجر سے خالی نہیں نیز ملتزم پر سے چمٹنا چھونا پکڑ کر دعاء کرنا یہ سب عمرہ زائرین کے لئے جائز ہی نہیں مستحسن ھے زم زم کا پیٹ بھر کر پینا مرض کو شفاء میں بدلنے والا اور صفاء مروہ کی سعی کرنا اور پہاڑی پر دعائیں کرنا یہ سب کام عمرہ کا حصہ ہیں سبھی عمرہ زائرین نے الایمان ٹریولس کی خدمت کو دادو تحسین سے نوازا مولانا نے کہا کوئی بھی عمرہ کر نیکی کی نیت رکھتا ھے تو اسکو چاہئے مولانا محمد نوشاد قاسمی، ڈاکٹر عظیم الشان سے رابطہ کریں کیمپ علاقہ کی مشہور شخصیت خلیفہ حضرت مفتی عبدالرحمن نوگانواں صوفی محمد شاہد صاحب کی سرپرستی میں ہوا حضرت قاری محمد ذیشان صاحب منصور سرائے کی دعاء پر ہوا ۔کیمپ میںنعمان چودھری ماسٹر رائل صاحب سلیمان چودھری بابو انصاری وغیرہ نے شرکت کی ۔
مرد وخواتین کیلئے عمرہ کی تربیتی کیمپ کا انعقاد
