تازہ ترین
ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کاانوکھا احتجاج، بھجن گا کر جمہوری انداز میں کیامظاہرہ، مودی اور گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہجینیس اکیڈمی فار بس گنج میں ندا فاضلی کی ادبی خدمات کا اعتراف ،پرنسپل نوشاد عالم کوملی ان کی شاعری کی شاندار سوغاتمحمد متفق احمد کواپنی شاندار خدمات کا ملا انعام,تفتیش، آپریشن اور سکیورٹی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض آئی پی ایس میں دی گئی ترقیجامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی میلہ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاداولیوودیا گرلز اکیڈمی نیوز لیٹر کا رسم اجرا ء اور پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا شاندار انعقاداے ایم یو کی جانب سے کل ہند مضمون نویسی مقابلہ 2026 کے نتائج کا اعلاناے ایم یو کے مختلف شعبوں کےتحت دماغی صحت سے متعلق بیداری پروگرامآیوروید اور ہربل طب کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پرنس محبوب رحمانی کوڈاکٹریٹ کی ڈگری سےکیا گیا سرافراز
دلی این سی آر

عازمین حج کی پیشگی رقم جمع کرنے کی مدت میں 17 اگست تک کی توسیع

 

(پی این این)
نئی دہلی:حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے گشتی مراسلہ نمبر 6 مجریہ 10 اگست کے ذریعے فریضہ حج 2027 کے لیے منتخب عازمین کی جانب سے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرنے کی مدت میں توسیع کر تے ہوے قلیل مدتی حج کے تمام منتخب امیدواروں کو منظور ی فراہم کردی ہے۔
اب عازمین حج فی کس ایک لاکھ باون ہزار تین سو روپے کی پیشگی رقم 17 اگست تک جمع کرا سکتے ہیں۔ اس درمیان حج کمیٹی کی چیر پرسن کوثر جہاں نے حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے پیشگی رقم جمع کرانے کی مدت میں توسیع اور قلیل مدتی حج کے لیے پہلے مرحلے میں منتخب تمام امیدواروں کی منظور ی کو ایک مستحسن قدم قرار دیا جس سے کہ ان عازمین کے درمیان تذبذب کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔ عازمین حج کو ہر مرحلے پر فراہم کی جانے والی خدمات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے قبل از وقت ساری تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیشگی رقم جمع کرنے کی مدت میں آیندہ کوئی اضافہ نہیں کیا جا ئے گا اور 17 اگست تک رقم جمع نہ کرنے والے منتخب امیدواروں کی حج سیٹ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منسوخ کی جاسکتی ہے۔
عازمین مطلوبہ رقم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر آن لائن یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی برانچ میں، حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ متعلقہ بینک کی مخصوص پی سلیپ کے ذریعے اپنا بینک ریفرینس درج کر کے کر سکتے ہیں۔رقم جمع کرنے کے بعد طبی جانچ اورضروری دستاویزات جمع کرانے نیز تربیتی پروگرام کے لیے عازمین کو علاحدہ اطلاع فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔