تازہ ترین
محکمے سڑک کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے گھر پرچھاپے، پٹنہ سمیت 4 مقامات پر تلاشی، 10 لاکھ روپے نقد برآمدپٹنہ: ڈاک بنگلہ سے رُکن پورا تک چوڑی کی جائے گی سڑک ،توسیع کاری میں گرائی جائیں گی موریہ لوک اور کوتوالی تھانے کی دیواریںٹرین میں پیسے نہ دینے پر خواجہ سراؤں نے مسافرکو پیٹاجامعہ رحمانی کی علمی و دینی ساکھ کی حفاظت سب کی ذمہ داری، حضرت مولانا قاری سید حبیب احمد باندوی کی خانقاہ رحمانی، مونگیر حاضری، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی خطابسہرسہ کے میونسپل کمشنر پربھات جھا معطل، بغیرکسی ٹینڈر کے کرا دیئے 8 کروڑ روپے کے کامیوپی کے مذہبی اقدار کو کچلنے کی ہورہی ہے سازش، مذہبی توہین کرنے والوں کا اتر پردیش کی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، باگیشور دھام کے بہانے اکھلیش یادو کاریاستی حکومت پر حملہرابطہ مدارس کے اجلاس میں منظور قرار دادیں مدارس کے لئے انتہائی اہمغیر ملکی ایپ کے ذریعے حوالہ کاری کا کاروبار، ٹھکانے لگائی گئی کروڑوں روپے کی کالی کمائی ، 15 افراد پولیس کی گرفت میں
Bihar

سہرسہ کے میونسپل کمشنر پربھات جھا معطل، بغیرکسی ٹینڈر کے کرا دیئے 8 کروڑ روپے کے کام

(پی این این)
سہرسہ: حکومت نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پربھات کمار جھا کو معطل کر دیا ہے۔ سہرسہ میونسپل کارپوریشن میں 8.44 کروڑ روپے کے چار منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا ان پر الزام تھا۔ اس کے بعد پانچ رکنی کمیٹی کی جانب سے کی گئی جانچ میں الزامات درست پائے گئے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ میونسپل کمشنر نے بڑے منصوبوں کو چھوٹے پروجیکٹوں میں تقسیم کرکے بغیر ٹینڈر کے ہی کام کروا دیے۔ محکمہ عمومی انتظامیہ نے پربھات جھا کو معطل کرتے ہوئے اگلے حکم تک مگدھ ڈویژنل کمشنر کے دفتر سے منسلک کر دیا ہے۔
میونسپل کمشنر پر الزام تھا کہ ٹینڈر کے عمل سے بچنے کے لیے چار بڑے منصوبوں کو 68 چھوٹے منصوبوں میں تقسیم کرکے کام کروا دیا گیا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ شہری ترقیات و رہائش کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے 21 ستمبر کو پیش کردہ اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں پایا کہ عائد کردہ الزامات درست ہیں اور میونسپل کمشنر کو قصوروار قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف محکمہ جاتی اور قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی تھی۔
رپورٹ میں درج الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بہار سرکاری ملازمین (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) ضابطہ 2005 کے قاعدہ 9 (1) (الف) اور (ج) میں موجود التزامات کے تحت میونسپل کمشنر کو حکم نامہ جاری ہونے کی تاریخ سے اگلے حکم تک معطل کر دیا گیا ہے۔
معطلی کی مدت کے دوران ان کا صدر دفتر مگدھ ڈویژن، گیا کے کمشنر کے دفتر میں مقرر کیا گیا ہے۔ اس مدت میں انہیں قاعدہ 10 کے تحت گزارہ الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں