تازہ ترین
بہارمیں کئی بڑے ہوٹلوںاور مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے، ریاست کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی اشیا میں پائی گئیں بے ضابطگیاں،دیوالی سے قبل محکمہ تحفظ خوارک کی ٹیم کی بڑی کارروائیایک بار پھر احسان الحق رضا کے ہاتھ میں طلبہ جے ڈی یو کی کمان،چار رنگوں کے ’ڈسٹ بِن‘ سے بچوں نے سکھایا کچرا انتظام، گھر گھر پہنچایا صفائی کا پیغام، اردو پرائمری اسکول چاترگھاٹ میں ایکو کلب کے تحت بیداری مہم کا اہتمام5 سیٹیں نہیں، 50 اضلاع میں ہوئی بی جے پی کی شکست, اترپردیش میں ایم ایل سی انتخابات کے نتائج پر اکھلیش یادو کا شدید حملہاے ایم یوطلبہ یونین کے سابق صدرڈاکٹر اعظم بیگ پہنچے علی گڑھ، طلبہ یونین انتخابات کے امیدواروں اور دیگرطلبہ سے کی ملاقاتدیوبند کوتوالی انچارج نے عوامی دربارمیں سنے عوام کے مسائل، دیر رات تک سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے اور شرپسند واسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف کی جائے گی سخت کارروائی: سندیپ بالیاندنیا کیلئے3 منٹ، آخرت کیلئے ہمیشہ کی کریں تیاری : خطیب محمد اقبال، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران دنیا کی عارضی زندگی اور آخرت کی دائمی زندگی پر خطابمالیگاؤں میں ابوبکر علی حسن چودھری کا شاندار عوامی استقبال، دیولالی اسمبلی حلقے کی اہم ذمہ داری ملنے پر رابطہ آفس میں جشن کا سماں
uttar pradesh

دیوبند کوتوالی انچارج نے عوامی دربارمیں سنے عوام کے مسائل، دیر رات تک سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے اور شرپسند واسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف کی جائے گی سخت کارروائی: سندیپ بالیان

Oplus_131072

(پی این این)
دیوبند:دیوبند کے کوتوالی انچارج سندیپ بالیان نے کوتوالی احاطہ میں عوامی دربار منعقد کرکے لوگوں کی شکایات کو سنا ۔عوامی دربار میں پہنچنے والے فریادیوں کی شکایات اورمسائل کو کوتوالی انچارج نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ سنا اور متعلقہ پولیس ملازمین کو ان شکایات کا غیرجانبدارانہ طریقہ سے ترجیحی بنیاد پر تصفیہ کرنے کا حکم دیا ۔
کوتوالی انچارج سندیپ بالیان نے کہا کہ ہرایک پریشان شخص کو انصاف دلانا ان کی پہلی ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فریادی کو غیر ضروری طریقہ سے پریشان نہیں ہونے دیا جائے گا ۔کوتوالی انچارج نے کہا کہ دیوبند اورآس پاس کے سبھی علاقوں میں قانونی نظم ونسق بنائے رکھنا پولیس کی اصل ذمہ داری ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کا احسا س کرتے ہوئے پولیس رات کے وقت بغیر کسی معقول وجہ کہ سڑکو ں پر گھو منے والے مشتبہ اور شرپسند عناصر کی خصوصی نگرانی کی جاتی ہے ۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ بغیر کسی وجہ کہ سڑکوں پر شور وغل مچانے ،تیز رفتار کے ساتھ گاڑی ،بائک یا اسکوٹر چلانے اور اسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاررو ائی کی جائے گی ۔کوتوالی انچارج سندیپ بالیان نے واضح طور پر کہا کہ شہر کا امن وسکون برباد کرنے یا اس سے کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا مقصد عام شہریوں کو محفوظ ماحول مہیا کرانا ہے اور پورے علاقہ میں قانونی نظم ونسق کو مضبوطی کے ساتھ نافذ کئے رکھنا ہے ۔

 

متعلقہ خبریں