پٹنہ:آج ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہمارے ووٹ کے حق ہی چھینے جارہے ہیں۔ برسراقتدار جماعت کی جانب سے جمہوریت ، سیکولرزم اور ملک کی ہم آہنگی کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
ہندوستان اس حالت میں ہے جہاں ایک عام شہری کے ووٹ کا حق بھی کٹہرے میں ہے۔ چنانچہ اس نازک گھڑی میں ووٹ بچائو ، دیش بچائو مہم کے تحت آج ہم سب کو یکم نومبر کو دہلی پہنچنے کی اشد ضرورت ہے۔
یہاں رام لیلا گرائونڈ میں انڈیا اتحاد کے زیر اہتمام ملک کی جمہوریت کو بچانے کی ریلی منعقد کی گئی ہے۔
مذکورہ باتیں ایک پریس بیان میں راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن سید فیصل علی نے کہیں۔ انھوں نے عوام وخواص سے اپیل کی ہے کہ ہمیں سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کی جمہوریت ، سیکولرزم اور اپنے بنیادی حقوق کو بچانے کے لئے سامنے آنا ہے۔ کیونکہ جمہوریت ایک تحفہ اور ایک وراثت ہی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
آر جے ڈی کے سینئر لیڈر سید فیصل علی نے ہر خاص عام سے اپیل کی ہے کہ اس نازک گھڑی میں کسی کو گھر بیٹھنے کا وقت نہیں ہے۔ احتجاج کرنے اور اپنے حق رائے دہی کی محافظت میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے یکم نومبر کو’ ووٹ بچائو دیش بچائو ‘مہم کے تحت یکم نومبر کو صبح دس بجے دہلی کے رام لیلا گرائونڈ میں پہنچنے کی اپیل کی ہے تاکہ حکومت کے سامنے عوامی طاقت اور یکجہتی کا مظاہرہ ہوسکے، اور ہماری جمہوریت اور ہمارے بنیادی حقوق کے تحفظ کی آواز بلند ہوسکے۔
جمہوریت وراثت ہی نہیں اس کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری،’ووٹ بچائو، دیش بچائو‘مہم کے تحت آر جے ڈی کے سینئر لیڈر سید فیصل علی کی یکم نومبر کو رام لیلا گرائونڈ پہنچنے کی اپیل
