تازہ ترین
سیتامڑھی کےنانپور میں شراب مافیا پر پولیس کا بڑا وار، وِنود ٹریڈرس کے گودام سے 4,447.8 لیٹر غیر ملکی شراب ضبط،8 شاطرگرفتارارریہ:اسکولوں میں ’’محفوظ بچپن مہم‘‘ کے تحت بیداری پروگرام منعقدگیاجی: ایس آئی کے گھر سے 2 لاکھ نقد اور 12 لاکھ کے زیورات کی چوریتعلیمی بیداری اور معیار سے ہی ترقی کرے گامعاشرہ : منوری بیگم، دیوبند یونانی میڈیکل کالج میں ہونہار طلباکے اعزاز ی پروگرام کا انعقادمدارس کی خدمات کو منظر عام پر لانے کی ضرورت: پروفیسر خواجہ اکرام الدین, شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں ادب نما کے تحت ”اردو کے فروغ میں مدارس کا کردار“ پرآن لائن پروگرام کا انعقادمنوج تیواری نے جمنا میںلگائی ڈبکی ،کیجریوال کو بھی دعوتمرحوم نارنگ ساقی کی یاد میں آل انڈیا مشاعرہتیجسوی یادو نے مرحوم حاجی شفیق خاں کو پیش کیا خراجِ عقیدت، مہسول قبرستان میں قبر پر چادر چڑھائی، مدنی مسافر خانہ میں تصویر پر گل پوشی کے بعد سوگوار اہل خانہ سے کی ملاقات
uttar pradesh

بجنور میں فلم’ پشپا‘ کی طرز پر شراب کی اسمگلنگ

(پی این این)
بجنور: بجنور پولیس نے کل شام شادی پور نہر کی پلیا کے قریب چیکنگ کے دوران انگریزی شراب سے لدے ایک ٹرک کو ضبط کیا۔ ٹرک میں شراب کی 650 پیٹیاں لدی ہوئی تھیں، جن کی قیمت تقریباً 55 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ فلم پشپا میں جس طرح لال صندل کی اسمگلنگ کی جاتی تھی، اسی طرز پر شراب کی اسمگلنگ بھی کی جارہی تھی۔ شراب کی نقل و حمل فرضی بلوں کے ذریعے کی جارہی تھی۔
پولیس لائن کے آڈیٹوریم میں ایس پی کرشن کمار بشنوئی اور اے ایس پی دیہات گوتم رائے نے بتایا کہ منگل کے روز سوَیٹ، سرویلانس اور کوتوالی دیہات پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر شادی پور نہر کی پلیا کے قریب ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔ ٹرک سے انگریزی شراب کی 650 پیٹیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے موقع سے ٹرک ڈرائیور محمد عازیب کو گرفتار کرلیا، جو ہریانہ کے نوح میوات ضلع کے تاوڑو تھانہ علاقے کے گاؤں بھاجلاکا کا رہنے والا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرک سے امپیریل بلیو برانڈ کی کوارٹر بوتلوں کی 255، ہاف بوتلوں کی 150 اور پوری بوتلوں کی 135 پیٹیاں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ آر ایس برانڈ کی کوارٹر بوتلوں کی 50 اور ہاف بوتلوں کی 60 پیٹیاں بھی ضبط کی گئیں۔ شراب کی کل 650 پیٹیوں کی تخمینہ قیمت 55 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ایس پی کرشن کمار بشنوئی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کوتوالی دیہات تھانے میں دھوکہ دہی، جعلی دستاویزات کے استعمال اور آبکاری قانون کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب کے اصل مالک کا جلد ہی پتہ لگایا جائے گا۔
پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ اسے شراب کے اصل مالک کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ پولیس اس بیان کی جانچ کررہی ہے اور شراب کی سپلائی سے وابستہ دیگر افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔ملزم ڈرائیور نے بتایا کہ ہریانہ میں اس کی ملاقات راہل نامی شخص سے ہوئی تھی۔ راہل نے اسے پنجاب سے ٹرک لانے کے عوض 20 ہزار روپے اور یومیہ 500 روپے دینے کی پیش کش کی۔ بعد ازاں شراب کی نقل و حمل کے لیے مزید 30 ہزار روپے دینے کا لالچ بھی دیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں