تازہ ترین
ریاستی محکمۂ تعلیم میں بڑی بدعنوانی، کلرک نے ڈیجیٹل ریکارڈ میں جعل سازی کے ذریعہ کیا 76 لاکھ کا غبن،انتظامیہ نے کیا معطلامارت شرعیہ میں مولانا ابو نصر فاروق و شہاب الدین سمیت دیگر کئی شخصیات کے لئے تعزیتی نشست کا انعقادڈاکٹر شعیب راہی کی ادبی خدمات پر کامیاب سیمینارمنعقد،پروفیسر احمد بدر سند اعزاز سے سرفرازسیوان:جیویکا گتھنی نے کامیابی سے’یوتھ موبلائزیشن مہم‘ کاکیا انعقاد،روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے تحت 10 نوجوانوں کو سیکیورٹی گارڈ کے عہدوں کے لیے کیاگیا منتخبسر سید احمد خان کے یومِ پیدائش کے موقع پر سینٹ جانس کالج میں مضمون نویسی کا مقابلہ’تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت اور اعلیٰ انسانی اقدار بھی ضروری‘،شعبہ اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ میں جشن سر سید تقریبات کا آغاز’گنے کی قیمت 700 روپے نہیں تو بی جے پی کو ووٹ نہیں‘ ،کسانوں کی میٹنگ میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما کا اعلانسپریم کورٹ مارچ پر راہل گاندھی کو سمن،ہمیں کوئی دھمکا نہیں سکتا،ہم جانتے ہیں کہ عدالت کے اندر اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے،چیف جسٹس کا تبصرہ
uttar pradesh

اے ایم یو کے مختلف شعبوں میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت شجرکاری

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں نے ماحولیاتی بیداری، شجرکاری اور فطرت کے تئیں ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت شجرکاری سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔
یونیورسٹی کی این ایس ایس اکائی نے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد محسن خان اور پروگرام آفیسر مسٹر عبدالجبار کی رہنمائی میں شجرکاری مہم کے ساتھ ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا، جس کے ذریعہ طلبہ کو ماحولیاتی تحفظ، پائیداری اور سماجی ذمہ داری کے تئیں حساس بنایا گیا، جبکہ کوئز مقابلے نے ماحولیاتی اور سماجی مسائل کے بارے میں ان کی آگہی میں اضافہ کیا۔
اے بی کے ہائی اسکول گرلز نے بھی پرائمری سیکشن کی نئی عمارت میں شجرکاری پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام میں اسکول ایجوکیشن کی ڈائریکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صالحہ جمال، اراضی و باغات کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد اور اسکول کی قائم مقام پرنسپل محترمہ افروز علی بھی موجود تھیں۔
پروفیسر تحسین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی پرورش بھی کریں۔ نائب پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے صاف، سرسبز اور پائیدار مستقبل کی تشکیل میں شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ طلبہ، اساتذہ اور مہمانوں نے اپنی ماؤوں کے نام پر پودے لگائے، جبکہ طلبہ نے تقاریر اور تخلیقی پیشکش کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کو اجاگر کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔