(پی این این)
ارریہ: گزشتہ دنوں آئندہ 17/اکتوبرکے سرسید ڈے کی مناسبت سے اے ایم یو ایلومنائی ایسوسی ایشن، ارریہ چیپٹر کے زیرِ اہتمام کیریئر گائڈ اکیڈمی ارریہ میں انٹر اسکول بعنوان”مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) انسانی ذہانت کی جگہ لے سکتی ہے” ایک پر وقار انعامی مباحثہ مقابلہ کا انعقاد ہوا، اس مقابلہ میں رابعہ گرلس اکیڈمی، ارریہ کی طالبہ شیرین فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اسکول اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔ اس اسکول سے عبید الرحمن اور شیرین فاطمہ شریک مباحثہ ہوئے تھے، جس میں شیرین فاطمہ نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت “پہلی پوزیشن”حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس مباحثہ مقابلہ میں ضلع کے تقریباً 18/ اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنی علمی صلاحیتوں، مدلل گفتگو اور خود اعتمادی کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ مختلف اسکولوں کے شرکاء کے درمیان”شیرین فاطمہ” اور کیریئر گائیڈ اکیڈمی کی طالبہ”عطیہ پروین نے مؤثر اندازِ اظہار، اپنے مدلل پوائنٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر شیرین فاطمہ نے فرسٹ پوزیشن حاصل کیں اور مباحثہ کے آخری دور میں مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں انہیں توصیفی اسناد کے ساتھ انعامات انعام دیئے گئے۔
عزیزہ شیرین فاطمہ کی اس کامیابی پر”رابعہ گرلس اکیڈمی، ارریہ” کے اساتذہ اور ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ ساتھ ہی مقابلے میں عبید الرحمن کی شرکت کو بھی سراہا اور دونوں طلبہ کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یہاں کے ڈائریکٹر اور پرنسپل نے کہا شیرین فاطمہ کی یہ کامیابی اسکول کے لئے باعثِ فخر ہے اور دیگر طلبہ و طالبات کے لئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی ہے۔
اےایم یو الومنائی ایسوسی ایشن، ارریہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلہ میں ضلع کے 18اسکول کے طلبہ اور طالبات نے لیا حصہ
