تازہ ترین
ویشالی میں 16 ماہ کے دوران 444 سڑک حادثات، 464 افراد کی موتایس بی آئی کی خاتون افسر نے 7.96 کروڑ روپے کاکیا غبن، ای ڈی اور سی بی آئی کی تحقیقات میں بڑے انکشافات،سخت سزادینے کامطالبہبہار میں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کو منظوری، 12 ہزار افراد کو ملے گا روزگار، حکومت نے 1040 کروڑ روپے کئے فراہمیوپی میں سابق اگنی ویروں کو امتحان میں دی گئی چھوٹ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں بھرتی سے متعلق ضابطوں میں ترمیم کی تجویز کودی گئی منظوریعوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں اپنی ذمہ داری اداکرے حکومتدیوبند فلائی اوور پراندہناک حادثہ،4افراد کی موت، ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمیلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائیجنترمنتر نہیں پہنچ پائے مظاہرین،4ہزار سے زائد افراد حراست میں
Bihar

ایس بی آئی کی خاتون افسر نے 7.96 کروڑ روپے کاکیا غبن، ای ڈی اور سی بی آئی کی تحقیقات میں بڑے انکشافات،سخت سزادینے کامطالبہ

(پی این این)
پٹنہ:گیا کے مانپور واقع ایس بی آئی کی شاخ میں فرضی دستاویزات کے ذریعے 68 اوور ڈرافٹ اکاؤنٹ کھول کر بینک کو 7.96 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے معاملے میں ای ڈی نے اس وقت کی فیلڈ آفیسر پریتی سنگھ کے خلاف پٹنہ کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں استغاثہ کی شکایت درج کرائی ہے۔ اس میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ چلانے اور سزا دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
ای ڈی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پریتی سنگھ نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ میں ردوبدل کیا۔ اس نے فرضی اکاؤنٹ کھولے، ایف ڈی پر بینک کا حق ختم کیا اور ایک ہی جمع شدہ رقم کو بار بار ضمانت کے طور پر استعمال کرکے اوور ڈرافٹ کی سہولت حاصل کی۔ اس طرح اس نے اپنے اور رشتہ داروں کے نام پر 68 اکاؤنٹ منظور کرائے اور انہیں چلایا۔اس دھوکہ دہی کے ذریعے 7,96,00,916 روپے کی غیر قانونی آمدنی حاصل کی گئی۔ پریتی سنگھ نے اس رقم کو اپنے اور اہل خانہ کے ذاتی اخراجات کے علاوہ ایک اور قرض حاصل کرنے کے لیے نئی فکسڈ ڈپازٹ بنانے میں استعمال کیا۔
ای ڈی کے مطابق، بعد میں بینک نے رہن رکھی گئی فکسڈ ڈپازٹ سے اوور ڈرافٹ کی بقایا رقم وصول کر لی۔ باقی رقم پریتی سنگھ نے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی مالی مدد سے واپس کی۔ای ڈی کا کہنا ہے کہ بینک کو رقم واپس کرنے سے پہلے ملزمہ جرم کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کا استعمال کرکے اس سے فائدہ اٹھا چکی تھیں۔
ای ڈی نے سی بی آئی کی ایف آئی آر اور 30 دسمبر 2022 کو داخل کی گئی چارج شیٹ کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد 30 ستمبر 2026 کو انسدادِ منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت خصوصی عدالت میں استغاثہ کی شکایت داخل کی گئی۔مظفر پور میں پی این بی کے کھاتہ داروں سے 1.29 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں ای ڈی نے چھ ملزمین کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ای ڈی نے 29 ستمبر کو پٹنہ واقع انسدادِ منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے) کی خصوصی عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے ملزمین کو قصوروار ٹھہرانے کی درخواست کی ہے۔ملزمین میں ظفر اقبال، نتیش کمار سنگھ، سنتوش آنند، راجیش کمار، منجھے کمار سنگھ اور کندن کمار شامل ہیں۔ ای ڈی نے بہار پولیس کی جانب سے درج دو ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات شروع کی تھیں۔
الزام ہے کہ ظفر اقبال اور اس کے ساتھیوں نے پی این بی کے افسر نتیش کمار سنگھ کی مدد سے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لی۔ اس کے لیے موبائل سم کارڈ کی ادلا بدلی کی گئی، جس کے باعث کھاتہ داروں کو لین دین کے پیغامات موصول نہیں ہو سکے۔

 

 

متعلقہ خبریں