تازہ ترین
تعلیم، ہنر اور کھیل کے ذریعے تبدیلی کی پہلشعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ وال میگزین ’ہم سخن‘ کا اجراآلودگی جانچ مراکز پر ریکھا گپتا حکومت کا بڑا فیصلہاگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گاکجریوال کا شیش محل: پرویش ورماریاست میں مکان کی تعمیر کیلئے نئے ضابطے نافذ، کمرے کی چوڑائی کم از کم 8 فٹ مقرر، باورچی خانے اور غسل خانے کے لیے بھی معیارات طےتقسیم ہند کے تاریخی واقعات کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جاناضروری: جسٹس مارکنڈے کاٹجومولانا محمد مظہر حسین کے سانحۂ ارتحال پر امارتِ شرعیہ میں دعائیہ نشستڈاکٹر راہل راج اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بے ضابطگیوں پر برہم، ایم ایل سی نے محکمانہ احکامات کے باوجود تاخیر پر اٹھائے سوالات، اعلیٰ سطحی جائزہ کا مطالبہ
دلی این سی آر

اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گاکجریوال کا شیش محل: پرویش ورما

نئی دہلی:دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ شیش محل کو دہلی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اگلے ہفتے سے عام لوگوں کے مشاہدے کے لیے کھولنے جا رہی ہے۔تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کے لیے احاطہ کھولنے سے پہلے اگلے دو سے تین دنوں میں میڈیا کے نمائندوں کو اس کا خصوصی دورہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شیش محل کے دورے کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ اور رجسٹریشن کا انتظام کیا جائے گا۔ اس سے متعلق تفصیلی معلومات اور پروگرام جلد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سب سے پہلے میڈیا کے نمائندے اس احاطے کا مشاہدہ کریں۔ پرویش صاحب سنگھ نے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اس رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے کئی بنگلوں، سرونٹ کوارٹروں اور گیراجوں کو منہدم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کیجریوال کے سابقہ سیاسی دعوؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ گاڑی اور بنگلہ نہ رکھنے کی بات کرتے تھے، جبکہ دوسری طرف ان کی سرکاری رہائش گاہ کی شان و شوکت ان دعوؤں پر سوال کھڑے کرتی ہے۔انہوں نے احاطے میں موجود سہولیات اور مہنگی آرائش و زیبائش کا ذکر کرتے ہوئے اسمارٹ لائٹنگ سسٹم، مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے پردوں اور ویتنامی ماربل پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کمروں میں ایسی اسمارٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔
، جن کا رنگ ریموٹ کے ذریعے گلابی، نیلا اور بھورا سمیت کئی رنگوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ عام لوگوں کو احاطے کا دورہ کرا کے وہاں کی سہولیات اور اندرونی آرائش و زیبائش کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے اس جائیداد کو مبینہ بدعنوانی اور فضول خرچی کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگ تصویروں اور سیاسی الزامات کے بجائے احاطے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر اپنی رائے قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیش محل کے ہر حصے کا مشاہدہ کرنے کے بعد عوام خود فیصلہ کر سکیں گے کہ وہاں کس طرح کی سہولیات اور آرائش و زیبائش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں