(پی این این)
چھپرا:نو منتخب ایم ایل سی ڈاکٹر راہل راج نے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مسلسل بے قاعدگیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے اساتذہ کی تنخواہیں وقت پر نہ ملنا انتہائی تشویشناک ہے۔
تکنیکی اور انتظامی خرابیوں کی وجہ سے اساتذہ کی بڑی تعداد اپنی تنخواہوں سے محروم رہتی ہے۔جس کی وجہ سے تدریسی برادری میں عدم اطمینان بڑھتا جا رہا ہے۔ڈاکٹر راج نے سوال کیا کہ جب اساتذہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دے رہے ہیں تو ان کی تنخواہیں وقت پر کیوں ادا نہیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں تاخیر سے اساتذہ کو مالی اور ذہنی مشکلات کا سامنا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ،ڈی ای او ، اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام پر زور دیا کہ وہ محکمانہ احکامات کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجوہات کا جائزہ لیں۔
ڈاکٹر راج نے کہا کہ ادائیگی کے عمل میں کسی بھی تکنیکی خامی یا انتظامی غفلت کو فوری طور پر دور کیا جانا چاہیے۔تمام اساتذہ کو ان کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے اور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بہتری نہ لائی گئی تو اساتذہ کے مفاد میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
ڈاکٹر راہل راج اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بے ضابطگیوں پر برہم، ایم ایل سی نے محکمانہ احکامات کے باوجود تاخیر پر اٹھائے سوالات، اعلیٰ سطحی جائزہ کا مطالبہ
