تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
Bihar

انکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہ

(پی این این)
پٹنہ:پٹنہ کے منیر میں پی اے سی ایس صدر کے قتل معاملے کے تین ملزمین کے انکاؤنٹر پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سپریمو لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سمراٹ حکومت انکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر انسانی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے منیر انکاؤنٹر کی عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل ان کی بڑی بہن اور پاٹلی پتر کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے بھی انکاؤنٹر کو غلط قرار دیا تھا۔ جمعہ کو انکاؤنٹر میں مارے گئے راجا شرما کے اہل خانہ اور ان کے حامی جب داناپور اسپتال میں ہنگامہ کر رہے تھے، اسی دوران میسا بھارتی وہاں پہنچ گئی تھیں۔ آر جے ڈی کے رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے بھی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھائے۔ اس سے پہلے تیجسوی یادو بھی الزام لگا چکے ہیں کہ ذات کی بنیاد پر انکاؤنٹر کیے جا رہے ہیں۔
روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے۔ منیر میں ہوا پولیس انکاؤنٹر بہار میں قانون کی حکمرانی کے دعوے پر ایک بدنما داغ ہے اور سمراٹ حکومت کی جانب سے جاری پولیس جبر کا ایک اور واقعہ ہے۔ مجرموں کو سزا دینے کا کام عدالت کا ہے، لیکن انکاؤنٹر کروا کر سمراٹ حکومت آئین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اس معاملے کی عدالتی تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے غیر جانب دارانہ جانچ کرائی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
جمعہ کو جب میسا بھارتی انکاؤنٹر کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے درمیان پہنچیں تو خواتین ان کے پاس آ گئیں۔ مظاہرین نے کہا کہ راجا شرما کو بلا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے لوگوں نے پٹنہ میں پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔ میسا بھارتی نے کہا کہ پولیس کی کارروائی سے لوگ کافی ناراض ہیں۔ اس معاملے کی عدالتی جانچ ہونی چاہیے۔ وہ کافی دیر تک لوگوں کے درمیان رہیں اور رونے والوں کو تسلی دیتی رہیں۔ انہوں نے ایک ساتھ تین افراد کے انکاؤنٹر پر بھی سوال اٹھایا۔
سمراٹ چودھری نے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بہار پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مجرم یا تو جرم کرنا چھوڑ دیں یا بہار چھوڑ دیں۔ اس کے بعد پولیس نے کئی جرائم پیشہ افراد کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ مئی کے اواخر تک پٹنہ، بھاگلپور، سیوان سمیت کئی اضلاع سے 13 انکاؤنٹر کی خبریں سامنے آئیں۔
17 جون 2026 کو بھوجپور کے شاہ پور میں بھرت تیواری کے انکاؤنٹر کا معاملہ سامنے آیا۔ اس کارروائی کو لے کر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ این ڈی اے کے رہنماؤں نے بھی پولیس کی کارروائی کو غلط قرار دیا۔ اس معاملے میں پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے میں عدالتی کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں