تازہ ترین
ہائی کورٹ نے بہار کی خواتین کودی بڑی راحت، ذات سرٹیفکیٹ میں شوہر کا نام درج ہونے کے باوجودبھی ملے گا ریزرویشن کا فائدہگیاجی:بھروسہ مندڈرائیور ہی نکلا5 لاکھ کی لوٹ کا ماسٹر مائنڈ،3 گرفتار، چوتھا فرارگیاجی کے خطیب احمد بہار فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منتخبحاجی پور: ہدفی مداخلتی پروگرام کے تحت 3 روزہ ریفریشر ٹریننگ کا آغاز، تکنیکی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے پر زور، بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول کمیٹی اور بی وی ایچ اے کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقادسیتامڑھی:2758 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، 440 مکمل، 543 کروڑ روپے کی تخمینہ سے زیر تعمیر ماں سیتا میڈیکل کالج، کاياکلپ مہم کے تحت اسکولوں، اسپتالوں اور آنگن باڑی مراکز کی حالت بہتر بنانے کا کام جاریزمین پرناجائزقبضہ کرنے والوں کوبھیجو جیل، جنتادربار میں اراضی پر قبضے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حکماتر پردیش میں ہولناک سڑک حادثہ، تلک کی تقریب سے لوٹ رہی کارکی ٹریلر سے ٹکر،6 افراد ہلاک،2 بچے شدید زخمیمالیگاؤں کی ڈاکٹر ثانیہ خان کی تاریخی کامیابی پرکی گئی حوصلہ افزائی
اتر پردیش

اتر پردیش میں ہولناک سڑک حادثہ، تلک کی تقریب سے لوٹ رہی کارکی ٹریلر سے ٹکر،6 افراد ہلاک،2 بچے شدید زخمی

(پی این این)
کشی نگر:اتر پردیش کے کشی نگر میں پیر کی علی الصبح ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں تلک کی تقریب سے واپس آنے والے افراد کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار آٹھ افراد میں سے چھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی عمریں 12 اور 17 سال بتائی گئی ہیں۔یہ حادثہ ہاٹا کوتوالی علاقے میں تھرواڈیہ پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ تمام افراد کپتان گنج تھانہ علاقے کی گرام پنچایت بھلوہی کے رہنے والے تھے اور تلک کی تقریب میں شرکت کے لیے ہاٹا کوتوالی علاقے کے دیورار پیپرا گاؤں گئے تھے۔ یہ تلک مہراج گنج کوتوالی علاقے کے ببھنولی گاؤں سے آیا تھا۔
کپتان گنج تھانہ علاقے کے بھلوہی گاؤں کے رہنے والے گاؤں کے پردھان کے نمائندے کنہیا پرساد کے بھائی روی کمار گوتم ایس ایس بی کے جوان ہیں اور ان کی سسرال بمنولی میں ہے۔
روی کمار گوتم کی سالی کا تلک تھا۔ تمام افراد بھلوہی سے اپنے رشتہ دار کی تلک کی تقریب میں شرکت کے لیے دیوراج پیپرا گاؤں گئے تھے۔ تقریب سے واپسی کے دوران دیر رات کنہیا اپنے والد رام بیلاس، بھائی رام ملن سمیت آٹھ افراد کے ساتھ ایک ایکو کار میں سوار ہوکر گھر لوٹ رہے تھے۔
اسی دوران ہاٹا کوتوالی علاقے میں پٹرول پمپ کے قریب کار کی سامنے سے آنے والے ایک ٹریلر سے زوردار ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ تیز رفتار کار کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس سے گزرنے والے لوگوں نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے ساتھ ہی پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی گئی۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچائے جانے تک چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوچکی تھی، جبکہ دو نابالغ شدید زخمی تھے۔ دونوں کو پہلے میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں سے انہیں گورکھپور ریفر کردیا گیا۔
اس بھیانک حادثے میں ایک ساتھ چھ افراد کی موت کی خبر گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ کچھ لوگ جائے حادثہ کی طرف دوڑے تو کچھ اسپتال پہنچ گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں سیکڑوں افراد کا ہجوم جمع ہوگیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچے اور لاشوں کا پنچ نامہ تیار کرکے انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس فی الحال تیز رفتار کو ہی حادثے کی وجہ قرار دے رہی ہے۔
اس حادثے میں بھلوہی کے پردھان کے نمائندے کنہیا پرساد (45) ولد رام بیلاس، رام بیلاس (65) ولد شوبھا، رام ملن (35) ولد رام بیلاس، مردل مشرا (37) ولد نروَدا مشرا، رنجے گپتا (35) ولد بنیادی اور متھلیش گپتا (22) ولد اودھیش گپتا کی موت ہوگئی ہے۔وہیں آیوش (12) ولد رام ملن اور آریان (17) ولد رام ملن شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں